’انتخابی امیدوار صدر نہیں ہوسکتا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین کو قائم مقام صدر مملکت بنائے جانے کے خلاف الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہیں اس عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔ قائم مقام صدرِ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کی ٹکٹ پر حلقہ این اے ایک سو گیارہ سے قومی اسمبلی کا انتحاب بھی لڑ رہے ہیں اور درخواست میں ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ یہ درخواست ان کے مخالف انتخابی امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چوہدری امیر حسین کو نو روز تک قائمقام صدر بنانے سے یہ خطرہ پیدا ہوگیا ہے کہ وہ لوگوں کی آزادانہ رائے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں کیونکہ انہیں پورے ملک کی مشینری استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جو ملک میں آزاد ،منصفانہ اور غیر جانبذارانہ انتخابات کروانے کا ذمہ دار ہے وہ، خود بھی قائم مقام صدر کے زیر اثر آجائےگا۔ ان حالات میں اٹھارہ فروری کو ملک میں ہونے والے انتحابات کی کیا ساکھ باقی رہ جائے گی؟
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امیر حسین کو قائمقام صدر بنا کر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سابقہ قومی اسمبلی کے سپیکر کو نااہل قرار نہیں دیا جاتا تو ان کو قائمقام صدارت کے عہدے سے ہٹا کر چیف جسٹس آف پاکستان کو قائمقام صدر کے عہدے پر فائض کیا جائے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے سپریم کورٹ سے بھی اپیل کی کہ وہ اس غیر آئینی اقدام کا نوٹس لے اور قومی اسمبلی کے ایک امیدوار کو صدارت کے اعلیٰ منصب پر فائز کرنے کے خلاف کارروائی کرے۔ | اسی بارے میں اٹک: پرویز الہی پر بھرتیوں کا الزام21 January, 2008 | پاکستان مشرف یورپ کے دورے پر20 January, 2008 | پاکستان موجودہ حکومت کے تحت انتخابات غیر یقینی؟17 January, 2008 | پاکستان انتخابی دھاندلی، مبصرین سےشکایت08 January, 2008 | پاکستان قومی اسمبلی: سپیکر نے صلح کرا دی13 December, 2005 | پاکستان سپیکر کے رویے کے خلاف استعفیٰ17 June, 2005 | پاکستان انتخابات، جماعتیں اور منشور17 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||