BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 January, 2008, 23:45 GMT 04:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انتخابات شیڈول پر ہوں: شجاعت

الیکشن ملتوی کرنے کی ضرورت نہیں: چودھری شجاعت حسین
مسلم لیگ (قاف) نے کسی نئی ممکنہ قومی حکومت کے قیام کو مسترد کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات اب اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کروائے جائیں۔

یہ بات مسلم لیگ قاف کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے لاہور میں پیر کو ایک پریس کانفرنس کےدوران کہی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نئی قومی حکومت قائم ہونے کی صورت میں انتخابات التواء میں جا سکتے ہیں جو وہ نہیں چاہتے۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ان کے مخالف مسلم لیگ نون کےسربراہ میاں نواز شریف نے ایک نئی قومی حکومت بنانے کی تجویز پیش کی ہے اور افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ایوان صدر اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ انٹر سروسز انٹیلیجنس یعنی آئی ایس آئی کے سربراہ نے شہباز شریف سے ملاقات کی ہے نہ وہ کرنا چاہتے ہیں، البتہ یہ شہباز شریف کی ایک خواہش ضرور ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بے نظیر بھٹو کی ہلاکت کا ذکر کیے بغیر کہا کہ ایک حادثہ ہونا تھا ہوگیا اور اس کی وجہ سے الیکشن بھی ایک بار ملتوی کر دیے گئے جس کی وجہ سے امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کی ڈبل شفٹ لگ چکی ہے، اب مزید التوا نہیں ہوناچاہیے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ محرم کے دس روز بھی امن و امان سے گذر گئے ہیں اور ان ایام میں دہشت گردی کا جو خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا وہ بھی اب ختم ہوچکا ہے، اس لیے عوام کی خواہش کے مطابق اب اٹھارہ فروری کو انتخابات کروا دینے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی حکومت کا معاملہ انتخابات کے بعد تک کے لیے ملتوی کردیا جائے۔ البتہ چودھری شجاعت حسین نے یہ بھی دعوی کیا کہ ان انتخابات کی ٹرن آؤٹ چالیس فیصد رہے گی اور مسلم لیگ قاف سنگل لارجسٹ پارٹی کی صورت میں سامنے آئے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز الہی ان کی پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم کے امیدوار نہیں ہیں البتہ لوگ خود سے ان کےبارے میں نعرے لگانے شروع ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ قاف کے صدر نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کو نامزد کرنے کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے جو الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے بعد کبھی بھی کیا جاسکتا ہے۔

مسلم لیگ قاف پر بے نظیر بھٹو کے قتل کے الزام کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کے پاس خود کش بمبار نہیں ہیں اور صرف کارکن ہیں جو بیچارے ایسی حرکت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ الزام تراشی کی سیاست سے گریز کیا جائے اور ایک دوسرے کےبارے میں برداشت پیدا کی جائے۔

اسی بارے میں
برطانیہ سے مدد لیں گے: مشرف
02 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد