پاکستان میں پولیو سے بچاؤ مہم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں نگراں حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ برس پولیو کے کیسز کی تعداد کم ہو کر اکتیس ہوگئی ہے اور جاری سال میں اس پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔ یہ بات نگران وفاقی وزیر صحت اعجاز رحیم نے سوموار کو اسلام آباد میں ایک اخباری کانفرنس کو بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال کی پہلی پولیو سے بچاؤ کی مہم منگل سے جمعرات تک چلائی جائے گی۔ وفاقی وزیر کے مطابق تین کروڑ تیس لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے دو قطرے پلائے جائیں گے۔ تاہم نگران حکومت کی اس امید کے برعکس دوسری جانب صوبہ سرحد کے شورش زدہ علاقے سوات میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر بائیس جنوری سے پولیو کے خلاف شروع کی جانے والی مہم میں ضلع سوات کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بات گزشتہ دنوں پشاور پریس کلب میں پولیو مہم کے آغاز کے بارے میں منعقدہ پریس بریفنگ کے بعد صوبہ سرحد کے محکمۂ صحت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر مصطفٰی نے بتائی تھی۔
محکمۂ صحت کے اہلکاروں کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں ضلع سوات کے چار لاکھ سے زائد بچے پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے محروم ہوجائیں گے۔ پچھلے سال محکمۂ صحت کی موبائل ٹیموں نے طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں مولانا فضل اللہ کی سخت مخالفت کے باوجودگھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے تھے۔ تاہم سینکڑوں لوگوں نے بچوں کو پولیو ویکسین دینے سے انکار کر دیا تھا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ چاروں صوبوں اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں پچاسی ہزار چار سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر بچے تک پہنچنے کی اس مہم کے ذریعے کوشش کر رہی ہے۔ اس بابت کافی پیشرفت ہوئی ہے اور سال دو ہزار سات میں اٹھارہ اضلاع میں صرف اکتیس کیسز سامنے آئے۔ انہوں نے بتایا کہ انیس سو اٹھانوے سے شمالی علاقہ جات، دو ہزار سے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور دو ہزار تین سے اسلام آباد میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی اور شمالی پنجاب کے گنجان آباد علاقوں میں بھی گزشتہ دو برس سے کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے آغاز سے قبل ملک میں سالانہ پچیس سے تیس ہزار بچے اس بیماری کی بھینٹ چڑھ رہے تھے۔ وفاقی حکومت کا ذکر کرتے ہوئے اعجاز رحیم نے کہا کہ وہ اس بیماری کے خاتمے کے لیے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے۔ | اسی بارے میں ہزاروں بچے ویکسین سے محروم رہے15 February, 2007 | پاکستان باجوڑ میں دھماکہ، ڈاکٹر ہلاک16 February, 2007 | پاکستان پولیو کا خاتمہ: ابھی وقت لگے گا30 March, 2007 | پاکستان پولیو: افواہوں کے خلاف مہم21 April, 2007 | پاکستان ملاکنڈ اورمردان میں دھماکے 16 June, 2007 | پاکستان سوات میں پولیو مہم کامیاب28 June, 2007 | پاکستان اہلکاروں پر حملہ، پولیو مہم معطل08 August, 2007 | پاکستان سوات میں پولیو مہم نہیں چلے گی17 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||