BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 January, 2008, 22:26 GMT 03:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان میں مہنگائی عروج پر ہے
پاکستان میں حالیہ دنوں میں آٹے اور دوسری اشیائے ضرورت کے بعد کاغذ اور گتے کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کاغذ اور گتے کی مصنوعات کاپی، کتابوں اور پیکنگ مٹیریل وغیرہ کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

کراچی میں پرنٹنگ اور پبلشنگ کے کاروبار سے وابستہ طارق فضلی نے بتایا کہ لوکل مارکیٹ میں کاغذ اور گتے کی قیمت میں پچھلے چند ہفتوں میں کم سے کم تین روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کا اثر ان کی مصنوعات پر بھی پڑے گا۔

’جو کاغذ انچاس روپے کلو تھا وہ اب باون روپے کلو ہے اور اس کا اثر مصنوعات پر منتقل ہوجائے گا۔ مثلاً جو کاپی دس روپے کی ملتی تھی وہ اب گیارہ روپے کی ہوجائے گی۔‘

انہوں نے کہا کہ کاغذ کی قیمتیں بڑھنے سے عام آدمی متاثر ہوگا۔ ’ایک تو اس کا اثر تمام تعلیمی مٹیریل کاپی، کتابوں وغیرہ پر پڑے گا اور دوسرا کوئی بھی پروڈکٹ جو ہم خریدتے ہیں اس میں پیکجنگ (ڈبے) کی قیمت بھی شامل ہوتی ہے، تو جب پیکجنگ کا مٹیریل مہنگا ہوگا تو لامحالہ اس پروڈکٹ کی قیمت پر بھی فرق پڑے گا۔‘

کاغذ اور گتا درآمد کرنے والے محمد انیس کے مطابق پچھلے چھ مہینوں کے دوران ملک میں کاغذ اور گتے کے نرخوں میں لگ بھگ تیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پلپ یعنی درخت کا گودا جس سے کاغذ اور گتا تیار ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں جس کا اثر کاغذ اور گتے کی قیمتوں پر پڑا ہے۔

’جو مال ہمیں 740 ڈالر میں مل رہا تھا وہ اب ہمیں 940 ڈالر میں مل رہا ہے اور یہ اضافہ پچھلے چار سے چھ ماہ میں ہوا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ کاغذ کی قیمت زیادہ ہونے کی ایک وجہ اس کی درآمد پر عائد بھاری امپورٹ ڈیوٹی اور ٹیکسز ہیں۔ ’سال 2007-2008 کے بجٹ کے مطابق کاغذ کی درآمد پر ہمیں 25 فیصد ڈیوٹی، 15 فیصد سیلز ٹیکس، دو فیصد ایڈوولرم ٹیکس اور پانچ فیصد انکم ٹیکس دینا پڑتا ہے، اس کے علاوہ کسٹم اور بینکوں کے اخراجات بھی ہوتے ہیں تو سب ملاکر مجموعی طور پر اس مد میں باون فیصد دینا پڑتا ہے۔‘

محمد انیس کے مطابق پاکستان میں زیادہ تر پرنٹنگ اور پیکنگ مٹیریل کے لئے غیرملکی کاغذ اور گتا استعمال ہوتا ہے لیکن اس کے نتیجے میں الیکشن مٹیریل کی طباعت مہنگی نہیں ہوگی کیونکہ اس میں مقامی کاغذ استعمال ہوتا ہے جو غیرمعیاری ہونے کی وجہ سے سستا ہوتا ہے۔

اسی بارے میں
سونےکی درآمد میں کمی
01 May, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد