پاکستان:لوڈشیڈنگ میں کمی کااعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں پانی اور بجلی کے حکام نے بجلی کی قلت کے باعث کی جانے والی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کو ایک دن میں آٹھ گھنٹے سے کم کر کے تین گھنٹے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ اتوار کی شام لاہور میں نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی صدارت میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ نگران وزیر اعظم نےملک میں بجلی کے حالیہ بحران پر قابو پانے اور اس کے حل کے لیے حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیپکو چودا سو پچاس میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے لیکن عید کی تعطیلات اور بینظیر بھٹو کی ہلاکت سے پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے کیپکو کو بروقت ایندھن نہ ملنے سے مزید چھ سو میگاواٹ بجلی کی کمی ہوگئی جس کی وجہ سے بجلی کا بحران پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے بجلی کے بحران کی وجہ سے لوگوں کو پیش آنے والی مشکلات پر ان سے معذرت کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ جب تک نئے آبی ذخائز کی تعمیر اور پن بجلی کی پیداوار میں معقول اضافہ نہیں ہوتا اس وقت تک ملک کو لوڈشیڈنگ کا سامنا رہے گا۔ طارق حمید نے بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بجلی کی پیدوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی کی بچت پر بھی زور دیا۔ نگران وفاقی وزیر نے بجلی کے حالیہ بحران کی انکوائری کرائے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا حتمی جواب دینے سےگریز کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ دو ہزار سولہ تک نئے ڈیموں کی تعمیر سے بجلی کی ملکی پیدوار میں دس ہزار میگاواٹ اضافے کا امکان ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان: آٹے کا بحران جاری06 January, 2008 | پاکستان سرحد: لوڈ شیڈنگ پر احتجاج03 January, 2008 | پاکستان لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ01 September, 2007 | پاکستان کراچی: بجلی کا بحران شدید تر21 June, 2007 | پاکستان کراچی میں بجلی کا شدید بحران 14 June, 2007 | پاکستان لوڈ شیڈنگ: سڑکیں بند، مظاہرے13 June, 2007 | پاکستان ’آٹھ بجے کے بعد بازار بندہونگے‘04 May, 2007 | پاکستان کراچی: لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج20 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||