کراچی: لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ کراچی میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے اور ایک اندازے کے مطابق شہر بھر میں روزانہ تین سے چھ گھنٹے کے لیے لودشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بجلی کی بندش سے شہر میں پانی کی فراہمی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ بجلی کی اس غیر اعلانیہ لوڈشینگ پر کراچی کی کاروباری اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو وہ شہر میں ایک مہم چلائیں گے جس میں عوام کو بجلی کا بل ادا نہ کرنے کے لیے قائل کیا جائے گا۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہر میں سب سے بڑے مظاہرے کا اہتمام متحدہ مجلس عمل کی جانب سے گلشن ِ اقبال کے علاقے میں کیا گیا جبکہ اس کے علاوہ آل پاکستان سمال بزنس ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی شہر کے وسطی علاقے میں احتجاج کیا گیا۔ کراچی کے مشرقی ضلع ملیر کے رہائشی اظہر قریشی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا’ ہم گزشتہ ایک ہفتے سے رات کا بیشتر حصہ فٹ پاتھ پرگزار رہے ہیں کیونکہ گرمی ناقابلِ برداشت ہے اور بجلی غائب‘۔ بجلی کی بندش سے عام افراد کے علاوہ طالبعلم بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور شہر میں جاری میٹرک کے امتحانات کی تیاری میں مصروف طلباء و طالبات اس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں۔ ایک طالبعلم فہیم لودھی کا کہنا تھا کہ اس لوڈشیڈنگ نے ان کی تعلیمی کارکردگی پر برا اثر ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا’اگرچہ میٹرک کے امتحانات جاری ہیں لیکن تاریکی اور اس گھٹن والی گرمی میں کون پڑھ سکتا ہے‘۔
سندھ کے وزیرِ صنعت محمد علی صدیقی کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کراچی کی تاجر اور صنعتکار برادری کو روزانہ ایک ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کو روزانہ چھ سو پچاس میگا واٹ بجلی درکار ہے جبکہ واپڈا کی جانب سے فراہم کردہ بجلی صرف تین سو میگا واٹ ہے۔ تاہم واپڈا کے حکام اس دعوی کی تردید کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کے ای ایس سی کو روزانہ چھ سو پچیس میگا واٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ واپڈا حکام کے مطابق پاکستان بھر میں گیارہ ہزار دو سو میگا واٹ بجلی پیدا ہوتی ہے جبکہ ملکی ضرورت کے لیے بارہ ہزار پانچ سو میگا واٹ بجلی درکار ہے اور اسی کمی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی ہے۔ | اسی بارے میں لوڈ شیڈنگ سے پریشان زمیندار19 April, 2007 | پاکستان ’روزانہ آدھے گھنٹے بجلی بند‘03 January, 2007 | پاکستان پاکستان: بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن 24 September, 2006 | پاکستان انڈس ہائی وے احتجاجاً بند08 July, 2006 | پاکستان کراچی بجلی بحران پرہائی کورٹ نوٹس 03 July, 2006 | پاکستان کراچی: جنریٹر کی فروخت میں اضافہ01 July, 2006 | پاکستان بجلی کے بحران پراحتجاج28 June, 2006 | پاکستان کراچی مغرب کے بعد بازار بند02 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||