انڈس ہائی وے احتجاجاً بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد سے ملحق قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں سنیچر کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے انڈس ہائی وے کو کئی گھنٹوں کے لیئے بند رکھا۔ پاکستان میں شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث لوگوں کا سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کرنا معمول بن چکا ہے۔ مظاہرین سڑکیں بند کرکے اور ٹائر جلا کر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہیں۔ شدید گرمی سے نڈھال درجنوں افراد جہاں ہسپتال لائے جا رہے ہیں تو وہاں سینکڑوں گھروں سے نکل کر سڑکیں بلاک کر دیتے ہیں۔ پشاور کے قریب ایف آر کوہاٹ کے علاقے میں لوگوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہفتے کے روز مسلسل تیسرے دن بھی انتہائی مصروف انڈس ہائی وے کو درہ آدم خیل کے مقام پر کئی گھنٹوں کے لیئے بند رکھا۔ صحافی نثار آفریدی کے مطابق مظاہرین بجلی کی مسلسل ترسیل کے مطالبے کے علاوہ مقامی بجلی کی کپمنی ٹیسکو کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔ شاہراہ کی بندش سے سڑک کی دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ شدید موسم میں ان گاڑیوں کے مسافروں کو، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے، شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی انتظامیہ نے بجلی کے ادارے ٹیسکو کو بجلی کی ترسیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ | اسی بارے میں ’بجلی کا کنٹرول صوبے کودیاجائے‘22 June, 2006 | پاکستان بجلی کے بحران پراحتجاج28 June, 2006 | پاکستان کراچی میں بجلی کا بحران01 July, 2006 | پاکستان کراچی بجلی بحران پرہائی کورٹ نوٹس 03 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||