BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 December, 2007, 10:24 GMT 15:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرم ایجنسی: مزید بارہ افراد ہلاک

کرم ایجنسی میں تقریباً ڈیڑہ ماہ قبل فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے
پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں ہسپتال ذرائع کے مطابق فریقین کے مابین جاری جھڑپوں میں تین بچوں اور خاتون سمیت مزید بارہ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے ان افراد میں ایف سی کے دو اہلکار بھی شامل ہیں۔

اس طرح پانچ دنوں سے دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پچیس ہوگئی ہے۔

لوئر کرم ایجنسی کے صدر مقام صدہ سے ملنے والی اطلاعات میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح ایک مارٹر گولہ ایک سرکاری سکول پر آ کر گرا جس سے وہاں پناہ لیے ہوئے پانچ افراد موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

صدہ ہسپتال کے ایک ڈسپنسر دلدار نے بی بی سی کو تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں دو بچیاں، ایک بچہ، ایک خاتون اور ایک بوڑھا شخص شامل ہیں۔ ان کے مطابق حملے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہپستال میں داخل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بدھ کی سہ پہر لوئر کرم میں سخی احمد شاہ کے مقام پر ایک میزائل گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے علاقوں میں لڑائی شروع ہونے کے بعد زیادہ تر لوگوں نے اپنے گھر چھوڑ کر بچوں اور خواتین کو سرکاری اور نجی سکولوں میں منتقل کیا ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیسرا واقعہ بھی صدہ سب ڈویژن میں منگل کی شام پیش آیا تھا جب وہاں قائم ایف سی کی ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مقام سے میزائل حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں چوکی پر موجود کرم ملیشاء کے دو اہلکار نیاز اور تازہ گل موقع پر جان بحق ہوئے۔

کرفیو نافذ
 پارہ چنار میں گزشتہ پانچ دنوں سے بغیر کسی وقفے کے کرفیو نافذ ہے جس سے علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء اور ادوایات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے

ہسپتال ذرائع کے مطابق منگل کی رات تین افراد شہید خان، امان اللہ اور تاجو کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جو مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہوئے تھے۔

اس طرح پانچ دن سے جاری جنگ میں مرنے والوں کی تعداد اب پچیس ہوگئی ہے اور لوئر کرم کے کئی علاقوں میں شدید جھڑپیں بدستور جاری ہیں جن میں فریقین ایک دوسرے کے خلاف بھاری اور خودکار ہتھیار استعمال کررہے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ رات متحارب گروہوں نے لوئر کرم کے علاقوں بالش خیل، صدہ، سنگینہ، خارکلی، علی زئی، بگن اور مخی زئی کے علاقوں میں ایک دوسروں کے مورچوں پر ایک مرتبہ پھر حملے کیے تھے۔

اس کے علاوہ اپر کرم کے علاقوں مقبل اور کونج علی زئی سے بھی جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں جن میں اٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پارہ چنار میں گزشتہ پانچ دنوں سے بغیر کسی وقفے کے کرفیو نافذ ہے جس سے علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء اور ادوایات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں سخت سردی کے باعث بیشتر لوگ زکام کھانسی اور بخار جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں تاہم ادوایات کی عدم دستیابی کے باعث انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

تقریباً ڈیڑہ ماہ قبل فسادات میں ڈیڑہ سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ چار سو زخمی ہوئے تھے

علاقے میں تمام سڑکیں، تعلیمی ادارے، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر گزشتہ ڈیڑہ ماہ سے بند ہیں جبکہ زیادہ تر علاقوں میں بجلی کی ترسیل بھی معطل ہے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل گورنر سرحد علی محمد جان اورکزئی کی طرف سے تشکیل کردہ ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کے امن جرگہ نے فریقین کے مابین دس جنوری تک ایک تحریری فائربندی کرائی تھی۔ تاہم جنگ بندی کے باوجود فریقین کے ایک دوسرے پر حملے کیے جس سے حالات ایک با پھر سخت کشیدہ ہوگئے۔

کرم ایجنسی میں تقریباً ڈیڑہ ماہ قبل ایک ہفتہ جاری رہنے والی فرقہ وارانہ فسادات میں سرکاری ذرائع کے مطابق ڈیڑہ سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ چار سو کے قریب زخمی ہوئے تھے۔اس سال کرم ایجنسی میں فریقین کے مابین یہ دوسری لڑائی ہے۔

اسی بارے میں
کرم: یرغمالی رہا، کرفیو جاری
11 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد