کرم ایجنسی: اغواء، حالات کشیدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرم ایجنسی کی تحصیل سدہ میں جمعہ کے روز ایک ہی قبیلے کے چند افراد کے اغواء کے بعد حالات ایک بار پھر کشیدہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز کرم ایجنسی کے صدرمقام پارہ چنار سے آنے والی مسافروں سے بھری ایک فلائنگ کوچ کو چند نامعلوم افراد نے ایجنسی کی تحصیل سدہ کے بازار میں رکنے کا اشارہ کیا۔ اس موقع پر ڈرائیور نے گاڑی کو بھگالے جانے کی کوشش کی جس کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔ علاقے سے ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں فلائنگ کوچ کا ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ مسلح افراد تمام مسافروں کو، جن کی تعداد کے بارے میں معلومات حاصل نہ ہوسکیں، مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے۔ اس کے بعد مسلح افراد نے پارہ چنار ہی سے آنے والے دو ٹرکوں کو روکا اور ان کے ڈرائیوروں اور ان کے ماتحتوں کو بھی بندوق کی نوک پر اغواء کرلیا گیا۔ پارہ چنار اور سدہ میں دو مختلف مذہبی گروہوں سے تعلق رکھنے والے قبائل کے درمیان سولہ نومبر کو شروع ہونے والی لڑائی میں دونوں جانب سے سینکڑوں افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور امن کی بحالی کے لیے حکومت کی کوششیں تاحال مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ جمعہ کے روز جس وقت پارہ چنار سے آنے والی گاڑیوں کو روک کر ان میں سوار افراد کو اغوا کیا گیا اس وقت سدہ ہی میں صوبہ سرحد کے گورنر، جو کہ قبائلی علاقوں کے نگران بھی ہیں، کی جانب سے شیعہ اور سنی آبادی پر مشتمل قبائلی امن جرگہ کرم ایجنسی میں امن کے قیام کے لیے بات چیت میں مصروف تھا۔ تشدد کی نئی وارداتوں کے بعد کرم ایجنسی میں، جہاں پہلے ہی غیریقینی کی فضاء نے دونوں فرقوں سے تعلق رکھنے والے عوام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اضطرابی کیفیت کو تقویت پہنچی ہے۔ | اسی بارے میں کرم ایجنسی میں فرقہ وارانہ فسادات16 November, 2007 | پاکستان فرقہ وارانہ تشدد میں اڑتیس ہلاک17 November, 2007 | پاکستان ’ہر طرف لاشیں بکھری پڑی ہیں‘19 November, 2007 | پاکستان کرم ایجنسی:12 ہلاک37 زخمی19 November, 2007 | پاکستان پارہ چنارجنگ بندی: فوج کا کنٹرول20 November, 2007 | پاکستان پارہ چنار: چوالیس افراد کی تدفین21 November, 2007 | پاکستان کرم ایجنسی، سڑکیں ابھی تک بند25 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||