کرم ایجنسی میں فرقہ وارانہ فسادات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں سنی اور شیعہ مسالک کے ماننے والوں کے درمیان سات ماہ کی جنگ بندی کے بعد جمعہ کوایک بار پھر شدید لڑائی شروع ہوگئی ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام نے کرم ایجنسی کے صدر مقام پاڑہ چنار میں غیرمعینہ مدت تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ فوج کےجوانوں کو شہر کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔ کرم ایجنسی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب جمعہ کی صبح پاڑہ چنار بازار میں بعض نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی حکام نے تازہ لڑائی کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے ہلاک یا زخمی ہونے کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا ہے۔ پولٹیکل انتظامیہ نے حالات پر قابو پانے کے لیے علاقے میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ تاہم کرفیو کے باوجود آخری اطلاعات تک فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ حکام کے بقول لڑائی کے دوران فریقین ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہھتیاروں کا آزادانہ استعمال کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق لڑائی کے شروع ہونے کے ساتھ ہی لوگوں نے دکانیں بند کردیں۔ انکے مطابق فریقین کے درمیان اس وقت کشیدگی شروع ہوئی تھی جب جمعرات کو ایک مسجد پر حملہ کیا گیا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ مقامی لوگوں نے پولٹیکل انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے سات ماہ قبل فریقین کے درمیان ہونے والے خونریز جھگڑے کے بعد فرقہ وارانہ ہم آہنگی بحال کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے ہیں۔ واضح رہے کہ چھ اپریل کو کرم ایجنسی میں مذہبی جلوس کے مسئلے پر فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پھوٹ پڑے تھے جس میں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 84 ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ آزاد اور مقامی ذرائع ہلاک شدگان کی تعداد ڈیڑھ سو کے قریب بتا رہے ہیں۔ ان فسادات کے نتیجے میں کرم ایجسنی میں کئی ہفتوں تک کرفیو نافذ رہی جو فریقین کے درمیان ہونے والے ایک امن معاہدے کے بعد اٹھالیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں صدہ میں جنگ بندی، حالات بدستور کشیدہ12 April, 2007 | پاکستان کرم ایجسنی: تصادم کیوں شروع ہوا؟10 April, 2007 | پاکستان ’لڑائی کی شدت ناقابلِ بیان ہے‘10 April, 2007 | پاکستان پارہ چنار: آتشزدہ املاک،خوفزدہ لوگ21 April, 2007 | پاکستان کرم ایجنسی میں شیعہ سنی معاہدہ02 May, 2007 | پاکستان بارودی سرنگ دھماکہ، تین ہلاک21 June, 2007 | پاکستان دھماکے میں بچی ہلاک، سات زخمی26 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||