دھماکے میں بچی ہلاک، سات زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقے کُرم ایجنسی میں ایک بم دھماکے کے نتیجہ میں ایک بچی ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو پارا چنار سول ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں۔ پارا چنار کے تحصیلدار جاویداللہ محسود نے بی بی سی کو بتایا کہ پارا چنار سے کوئی چالیس کلومیٹر دور جنوب مغرب کی جانب قمر میلہ میں ایک شخص کشمیر تانڑائی کے گھر میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجہ میں اس کی سات سالہ بیٹی رفیقہ ہلاک اور پانچ سالہ بیٹا فریداللہ اور بیوی زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے سے کشمیر کے گھر سے ملحقہ ایک شخص طوطی گل کا مکان بھی متاثر ہوا اور نتیجتاً اس کے تین بیٹے اور دو بٹیاں زخمی ہوئے۔ تحصیلدار جاوید اللہ کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکے کا سبب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عین سرحد پر واقع ہونے کی وجہ سے ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکے سے متاثرہ مکانات پاکستان کا حصہ ہیں یا افغانستان کا۔ تاہم مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ دھماکے کی وجہ افغانستان کی جانب سے ہونیوالی گولہ باری ہے۔ یاد رہے کہ چوبیس جون کو نیٹو افواج کی جانب سے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان پر گولہ باری کے نتیجہ میں بتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اس سے قبل انیس جون کو شمالی وزیرستان کےگاؤں دتہ خیل میں ایک دھماکہ کے نتیجہ میں چونتیس افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ |
اسی بارے میں صدر کی سربراہی، جرگے کا بائیکاٹ 26 June, 2007 | پاکستان حملہ پاک فوج کے تعاون سے کیا: نیٹو24 June, 2007 | پاکستان بارودی سرنگ دھماکہ، تین ہلاک21 June, 2007 | پاکستان ’حکومت خلاف ورزی کر رہی ہے‘20 June, 2007 | پاکستان دتہ خیل:34 ہلاک شدگان کی تدفین20 June, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||