بارودی سرنگ دھماکہ، تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولٹیکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح سات بجے کرم ایجنسی کے صدر مقام پارہ چنار سے چالیس کلومیٹر دور خپینگہ کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریکٹر سڑک کے کنارے نصب ایک باروی سرنگ سے ٹکرا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹریکٹر پر سوار اپیل خان، بشرالدین اور علی زار شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں تینوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا تینوں ہلاک ہونے والے افراد اتفاقیہ طور پر بارودی سرنگ کا نشانہ بنے یا کسی نے ان کے راستے میں جان بوجھ کر بارودی سرنگ بچھائی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ اور کرم ایجنسی میں بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔ بارودی سرنگوں کے خلاف مہم چلانے والی ایک غیر سرکاری تنظیم کے مطابق کرم ایجنسی میں تقریباً ایک ہزار پچاس ایسے افراد ہیں جو بارودی سرنگوں کا نشانہ بننے کے بعد معذور ہو گئے ہیں۔ |
اسی بارے میں کرم ایجنسی میں شیعہ سنی معاہدہ02 May, 2007 | پاکستان بارودی سرنگ، تین افراد ہلاک13 April, 2007 | پاکستان بارودی سرنگیں: ’فیصلہ بدلا جائے‘ 09 January, 2007 | پاکستان بارودی سرنگوں کی تجویز پر تنقید28 December, 2006 | پاکستان بلوچستان:’بارودی سرنگوں کےدھماکے‘11 February, 2006 | پاکستان لورالائی دھماکہ: 4 افراد ہلاک31 May, 2005 | پاکستان قبائلی علاقوں میں چودہ فوجی ہلاک23 March, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||