BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 May, 2005, 07:46 GMT 12:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لورالائی دھماکہ: 4 افراد ہلاک

News image
صوبہ بلوچستان میں لورالائی کے قریب ایک مسافر کوچ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس سے چار خواتین ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

مسافر گاڑی یہاں سے کوئی اڑھائی سو کلومیٹر دور کلی مردان زئی سے لورالائی جا رہی تھی کے اچانک راستے میں بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہاں قریب واقع دکی کے ہسپتال میں موجود ڈاکٹر نصراللہ غلزئی نے بتایا ہے کہ تین خواتین اور ایک نوجوان موقع پر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ تین زخمی بچوں سمیت پانچ افراد کو لورالائی ہسپتال لے گئے ہیں۔

لورالائی سے صحافی امانت حسین نے بتایا ہے کہ یہ علاقہ مری اور لونی قبائل پر مشتمل ہے جہاں بارودی سرنگوں سے دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔لیکن یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ بارودی سرنگیں کس نے بچھائی ہیں۔

یہ علاقہ کوئلے اور دیگر معدنیات سے مالا مال ہے۔ دو سال پہلے اسی علاقے میں ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی جس میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے اسی طرح اس علاقے میں نا معلوم افراد نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں پر بھی فائرنگ کی تھی جس میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد