BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 November, 2007, 16:27 GMT 21:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہر طرف لاشیں بکھری پڑی ہیں‘

 پاڑہ چنار (فائل فوٹو)
’فریقین نے لوگوں کے گھروں کو آگ بھی لگائی ہے‘
قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں گزشتہ چار روز سے جاری لڑائی میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایجنسی کے صدر مقام پارہ چنار کے ایک رہائشی احمد فراز نے فون پر بی بی سی کو بتایا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر اور گھروں میں لاشیں بکھری پڑی ہوئی ہیں اور اتنا موقع نہیں مل رہا ہے کہ انہیں اٹھا کر دفنا دیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ چار روز کے دوران انہوں نے صرف مارٹر گولوں کی آوازیں، دھماکے، خوف اور موت کے اندوہناک مناظر دیکھے ہیں۔’ میں نے اپنے پندرہ ساتھیوں کی لاشیں دیکھی ہیں جن میں سے بعض میرے جگری دوست ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں سے کئی جسم کے مختلف اعضاء سے محروم ہوگئے ہیں‘۔

احمد فراز کا مزید کہنا تھا کہ ’پاڑہ چنار میں لڑائی کے دوران فریقین نے لوگوں کے گھروں کو آگ بھی لگائی ہے اور اب بھی بعض دکانوں اور گھروں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔علاقے میں مکمل افراتفری کا عالم ہے اور ہر شخص خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہے‘۔

ان کے مطابق ’نقل مکانی کے تمام راستے مسدود ہیں اور ہمیں خوف ہے کہ کہیں نکلتے ہی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری کا نشانہ نہ بنیں اور اگر وہاں سے بچ کر نکل بھی گئے تو کہیں فریقین کے ہاتھوں موت کے گھاٹ نہ اتر جائیں‘۔

احمد فراز کے بقول لڑائی کے دوران زخمی ہونے والی خواتین ، بچے اور دیگر افراد گھروں میں بے یارو مددگار پڑے ہیں جہاں انہیں طبی امداد فراہم کرنے کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ا ن کا کہنا تھا کہ ’چار دنوں سے بازار بند ہے لہذٰا لوگوں کے پاس اشیائے خورد و نوش تقریباً ختم ہوگئی ہیں، بجلی نہیں ہے جبکہ لوگوں کو پانی بھی میسر نہیں‘۔

اسی بارے میں
کرم ایجنسی:12 ہلاک37 زخمی
19 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد