نمازِ عید ادا کرنے پر پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد پولیس نے جمعہ کو معزول چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چودھری کو فیصل مسجد جانے اور نمازِعید ادا کرنے سے روک دیا۔ معزول چیف جسٹس اور پی سی او کے تحت حلف نہ اُٹھانے والے ججوں نے عید کی نماز فیصل مسجد میں ادا کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر وکلاء اور سول سوسائٹی کے اراکین بڑی تعداد میں ججز کالونی پہنچ گئے جہاں سے وہ قافلے کی شکل میں چیف جسٹس کو فیصل مسجد لے جانا چاہتے تھے۔ پولیس نے صبح سے ہی ججز کالونی کو جانے والے راستے کو سیمنٹ کے بلاک لگا کر بند کردیا تھا اور افتخار چوہدری کو ججز کالونی سے باہر آنے اور وکلاء کو اندر جانے سے روک دیا۔ وکلاء اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بلوچستان ہاؤس کے سامنے جمع ہوکر حکومت کے خلاف اور معطل ججوں کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے سابق رکن قومی اسمبلی میاں اسلم کی امامت میں بلوچستان ہاؤس کے سامنے نمازِ عید ادا کی جہاں بعض پولیس اہلکار بھی مظاہریں کے ساتھ نماز میں شامل ہوگئے۔ دوسری جانب پولیس نے فیصل مسجد کی جانب جانے والی گاڑیوں میں ممکنہ طور پر کسی معزول جج کے چلے جانے کے پیشِ نظر چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ سپریم کورٹ کے وکیل توفیق عاصم نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس نے جسٹس افتخار چوہدری اور اُن کے بیٹے کو گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کرنے پر بدتمیزی کی جس کی وکلاء برادری بھرپور مذمت کرتی ہے۔ لاہور سے نامہ نگار عبادالحق کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن کو حراست میں لینے کے دوران پولیس کی بدسلوکی اور ان کی نظربندی کے خلاف وکلا، سول سوسائٹی کے ارکان اور طلبہ نے احتجاج کیا جبکہ اعتزاز احسن کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ان کی رہائش گاہ کے بعد چراغاں کیا گیا۔ مظاہرین نے اعتزاز احسن سے اظہار یک جہتی کے لیے ان کی رہائش گاہ کے باہر موم بتیاں روشن کیں اور صدر پرویز مشرف کےخلاف اور اعتزاز احسن کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین اعتزاز احسن کی زمان پارک میں واقع اقامت گاہ سے ایک جلوس کی شکل میں اپر مال روڈ پر آگئے اور وہاں مظاہرہ کیا۔ |
اسی بارے میں اعتزاز ایک بار پِھر گرفتار 20 December, 2007 | پاکستان انکاری ججوں کے شام و سحر12 November, 2007 | پاکستان عمران کی گرفتاری کے خلاف احتجاج16 November, 2007 | پاکستان پھولوں کے ساتھ احتجاج16 November, 2007 | پاکستان چینل کی بندش کے خلاف مظاہرہ17 November, 2007 | پاکستان ٹی وی چینلوں کی نشریات معطل29 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||