BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 December, 2007, 12:56 GMT 17:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بینظیر کاوزیراعظم بننا یقینی نہیں‘
صدر مشرف
امریکہ سے بینظیر کے بارے میں باتیں ہوئیں جن میں کئی کی وہ خلاف ورزی کر چکی ہیں: صدر مشرف
صدر جنرل مشرف نے بینظیر بھٹو کے تیسری بار وزیر اعظم بننے سے متعلق قانون میں تبدیلی کے بارے میں واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی انہیں( بینظیر بھٹو) انتخابات میں کامیابی حاصل کرنی ہے۔

امریکی میگزین نیوز ویک اور اخبار واشنگٹن پوسٹ کو دیئےمشترکہ انٹرویو میں صدر جنرل مشرف نے کہا کہ بینظیر بھٹو کو وزیر اعظم بنانے سے متعلق انہوں نے امریکہ کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔

انہوں نے کہا امریکہ سے کئی باتیں ہوئیں اور ان میں سے وہ ( بینظیر بھٹو) کئی باتوں کی خلاف ورزی کر چکی ہیں۔

انہوں نے کہا ابھی انتخابات ہونے ہیں اور اگر بینظیر بھٹو اتنے ووٹ حاصل کر لیتی کہ وہ حکومت میں آ سکیں تو پھر وہ اس قانون پر غور کریں گے جو کسی شخص کو تیسری بار پرائم منسٹر بننے سے روکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اتنی ناخوشگوار شخصیت نہیں ہیں جس کے ساتھ کوئی گزارہ نہ کر سکے۔

بنظیر بھٹو
بینظیر بھٹو کا وزیر اعظم بننا یقینی نہیں: مشرف

انہوں نے کہا کہ وہ یونیفارم اتارنے کے بعد کوئی تبدیلی محسوس نہیں کرتے۔ انہوں نے پاکستانی فوج کا ایک چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہ وہ بطور صدر چیف آف آرمی سٹاف کو تعینات کرنے کا اختیار رکھتے ہیں جو صدر اور وزیر اعظم کو جوابدہ ہوتا ہے۔ آئی ایس آئی کے بارے میں انہوں نے کہ وہ سیاسی رہنماؤں کو جوابدہ ہوتی ہے۔

صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ القاعدہ کے رہنماء اسامہ بن لادن پاکستانی قبائلی علاقے باجوڑ کے افغانستان کے ساتھ ملنے والے علاقے میں ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ القاعدہ کے سربراہ اس وقت کہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی باجوڑ ایجنسی جس کی سرحدیں افغانستان کے صوبہ کنڑ سے ملتی ہیں اور صوبہ کنڑ میں نیٹو افواج موجود نہیں ہیں تو ممکن ہیں کہ اسامہ بن لادن اس علاقے میں آتے جاتے ہوں۔

صدر مشرف نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کر رہا ہے اور مسئلہ صرف شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور باجوڑ میں ہے۔

اسامہ بن لادن کہاں ؟
 القاعدہ کے رہنماء اسامہ بن لادن پاکستانی قبائلی علاقے باجوڑ کے افغانستان کے ساتھ ملنے والے علاقے میں ہو سکتے ہیں۔
صدر جنرل(ریٹائرڈ) پرویز مشرف

صدر مشرف نے تردید کی کہ پاکستان میں پریس پر کوئی پابندیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک پرائیوٹ ٹی وی چینل کے علاوہ باقی تمام چینلز اپنی نشریات شروع کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت ساری دنیا میں میڈیا کے لیے ضابطۂ اخلاق ہوتا ہے اور انہوں نے بھی ایک ضابطۂ اخلاق متعارف کروایا ہے جس پر ایک کے سوا تمام چینلز نے دستخط کر دیئے ہیں۔

صدر جنرل (ریٹائرڈ) مشرف کو جب بتایا گیا کہ امریکہ میں صحافیوں کے لیے کوئی ضابطۂ اخلاق نہیں ہے اور وہ آزاد ہیں، تو صدر مشرف نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کا موازنہ نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا پاکستانی میڈیا دہشتگردوں کو ہیرو بنا رہا تھا جس سے ملک سکیورٹی اداروں کے لوگوں کا مورال گر رہا تھا ۔انہوں نے کہا حکومت نے جب لال مسجد کے خلاف ایکشن لیا تو میڈیا نے حکومتی اقدامات کی حمایت کرنے کے بجائے’پاگل عورتوں‘ کو ٹیلیویژن پر دکھایا۔

صدر جنرل مشرف نے کہا کہ پی سی او کے تحت حلف نہ لینے والے ججوں کی واپسی ناممکن ہے ۔ انہوں نے کہا عدالتیں موجود ہیں اور ہر وہ جج جس نے پی سی او کے تحت حلف نہیں لیا تھا وہ اب جج نہیں اور اس کی عدالت میں واپسی ناممکن ہے۔

انسانی حقوق کا بخار
 غیر ملکی میڈیا کو جمہوریت، شخصی آزادیوں اور انسانی حقوق کا بخار رہتا ہے اور سمجھتے ہیں کہ جمہوریت کی بارے میں صرف ان تشریح صحیح ہے
صدر مشرف

جنرل مشرف نے غیر ملکی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جمہوریت، شخصی آزادیوں اور انسانی حقوق کا بخار رہتا ہے اور سمجھتے ہیں کہ جمہوریت کی بارے میں صرف ان تشریح صحیح ہے۔

صدر مشرف نے تسلیم کیا کہ وہ اب پہلے سے زیادہ غصے میں رہتے ہیں۔’آپ سمجھتے کیوں نہیں ہیں، کیا میں پاگل ہوں اور کیا مجھ میں یہ تبدیلی اچانک آئی ہے۔‘

صدر (جنرل) پرویز مشرف نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کے علاقے میں فوجی کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس کی نوبت نہیں آئی گی اور دونوں ملکوں کے درمیان انٹیلجنس کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔

اسی بارے میں
بینظیر: سیاسی آغاز سے ڈیل تک
14 September, 2007 | پاکستان
مشرف سویلین صدر بن گئے
28 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد