BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بینظیر سنیچر کو کوئٹہ پہنچیں گی

کوئٹہ میں فوج
دونوں بم حملے وقفے وقفے سے فوج کی چوکیوں پر کیے گئے ہیں
کوئٹہ میں چھاؤنی کے علاقے میں جمعرات کو ہونے والے خود کش حملوں کے حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور خودکش حملہ آوروں کی شناخت بھی نہ ہوسکی ہے۔

دریں اثناء پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بینظیر بھٹو نے اعلان کیا ہے کہ وہ سنیچر کوئٹہ پہنچ رہی ہیں۔ کوئٹہ میں حفاظتی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔

کوئٹہ کے پولیس افسر محمد اکبر نے بتایا ہے کہ خود کش حملوں کی تحقیقات مختلف تحقیقاتی ٹیمیں کر رہی ہیں لیکن تاحال نہ تو خود کش حملہ آوروں کی شناخت ہوسکی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جمعرات کی رات ایک مدرسے سمیت تین مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں لیکن وہاں سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ اس کے علاوہ خود کش حملہ آوروں کی شناخت بھی نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد معلوم ہو سکے گا کہ حملہ آور کون تھے۔

یاد رہے گزشتہ روز کوئٹہ چھاؤنی میں دو خود کش حملوں میں فوجیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے تھے۔ بعض اطلاعات کے مطابق پانچ فوجیوں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس واقعہ کے بعد شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر پرسن بینظیر بھٹو بارہ سال بعد کوئٹہ پہنچ رہی ہیں۔ پارٹی کے صوبائی صدر حاجی لشکری ریئسانی کے مطابق جلسۂ عام ہاکی سٹیڈیم میں ہوگا۔

پولیس حکام کے مطابق بینظیر بھٹو کے دورے کے حوالے سے حفاظتی انتظامات سخت کیے گئے ہیں اور ایئر پورٹ سے لے کر جلسۂ گاہ تک پولیس موبائل ان کے ہمراہ ہوگی۔ بے نظیر بھٹو نواب اکبر بگٹی کی فاتحہ خوانی کے لیے بگٹی ہاؤس جائیں گی اور جماعت کے امیدواروں میں ٹکٹیں تقسیم کریں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد