BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 July, 2007, 16:14 GMT 21:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رازق بگٹی ہلاکت:17 افرادگرفتار

باغی بلوچ فائل فوٹو
واقعہ کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی
حکومت بلوچستان کے ترجمان رازق بگٹی کے قتل کے الزام میں پولیس نے سترہ مشکوک افراد کو گرفتار کیا ہے۔

رازق بگٹی کوجمعہ کو کوئٹہ میں فائرنگ کر کے ہلاک کیاگیاتھا اس واقع کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے) کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے قبول کرتے ہوئے خبردار کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ’ بلوچ دشمنوں کے خلاف ان کی کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی‘۔


کوئٹہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے کل رات اور آج صبح چھاپے مارکر
حکومت بلوچستان کے ترجمان رازق بگٹی کے قتل کے الزام میں سترہ مشکوک افراد گرفتارکیے ہیں۔

آئی جی پولیس بلوچستان طارق مسعود نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے اس واقع کو کھلی دہشت گردی قرارد یتے ہوئے کہا کہ جلد ہی وہ اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

 رازق بگٹی کی میت کوسبی کلی خجک میں دفن کردیا گیا تاہم نمازجنازہ میں وزیراعلٰی بلوچستان سمیت کسی اعلٰی سرکاری عہدیدار نے شرکت نہیں کی

انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ اور صوبے کے دوسرے علاقوں سے پولیس نے گذشتہ دو ماہ میں سولہ سے زیادہ افراد گرفتار کیے ہیں جواس طرح کے واقعات میں ملوث تھے جن میں بی ایل اے کےدو اہم ارکان بھی شامل ہیں جبکہ آزاد زرائع گرفتاریوں کی تعداد زیادہ بتا رہے ہیں۔

دوسری جانب مری اتحاد کے ترجمان اللہ بخش مری نے ٹیلی فون پربی بی سی کوبتایا ہے کہ پولیس نے ہفتے کے روز کوئٹہ کے نواح میں نیو کاہان میں مری قبلے سے تعلق رکھنے والے پندرہ بے گنا ہ لوگ اس وقت گرفتار کیے ہیں جب وہ محنت مزدوری کے لیے گھروں سے نکلے تھے ۔

ادھر رات گئے رازق بگٹی کی میت کوسبی کلی خجک میں دفن کردیا گیا تاہم نمازجنازہ میں وزیراعلٰی بلوچستان سمیت کسی اعلٰی سرکاری عہدیدار نے شرکت نہیں کی اس موقع پرسخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

دوسری جانب خضداراورنوشکی کے علاوہ صوبے کے مختلف شہروں میں بلوچ طلبہ نے بی ایس اوکے مرکزی جنرل سیکریٹری زاکرمجید کی گرفتاری کے خلاف اجتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

خضدار میں بعض طلبہ نے اس موقع پرایم کیوایم کے ایک مقامی دفترسیمت چند دکانوں کوبھی نذرآتش کیا ہے ۔

بی ایس او کے مرکزی جنرل سیکریٹری کو تین دن قبل خضدار میں سیلاب زدگان کے ایک امدادی کیمپ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تُربت کی درگت
23 July, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد