پنجگور: اہلکاروں سمیت پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقہ پنجگور میں نامعلوم افراد نے فرنٹیئر کور کے قافلے پر حملہ کیا ہے جس میں کم سے کم تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ پنجگور کے ضلعی پولیس افسر عبدالحئی عامر نے بتایا ہے کہ بدھ کی پنجگور شہر سے کوئی پانچ کلومیٹر دور تسک کے قریب ناملعوم افراد نے ایف سی کے ایک قافلے پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے مسجد کے عقب میں گھات لگا رکھی تھی اور سپیڈ بریکر کے پاس جب ایف سی کا ٹینکر اور گاڑی آہستہ ہوئے تو ان پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے جبکہ مقامی سطح پر لوگوں نے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد چھ سے آٹھ تک بتائی ہے۔ دریں اثنا خود کو کالعدم مسلح تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کا ترجمان ظاہر کرنے والے دودا بلوچ نے حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے اور کہا ہے کہ اس حملے میں آٹھ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اے این ایف کی فائرنگ اس حوالے سے پولیس افسر عبدالحئی عامر نے بی بی سی کو بتایا کہ اے این ایف کے حکام کے مطابق ان تین شہریوں نے ان کے اہلکاروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ایک زخمی کو فرنٹیئر کور کے خصوصی طیارہ میں کوئٹہ کے ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان میں فرنٹئر کور پر حملہ29 January, 2007 | پاکستان سوئی اور پنجگور میں دھماکے06 June, 2006 | پاکستان پنجگور میں بتیس سال بعد برفباری31 December, 2005 | پاکستان پنجگور ہوائی اڈے پر راکٹ حملہ11 April, 2005 | پاکستان بلوچستان: پانچ راکٹ داغے گئے26 January, 2007 | پاکستان باجوڑ پوسٹ پر حملہ، سپاہی زخمی 26 January, 2007 | پاکستان کوئٹہ: دو راکٹ حملے18 December, 2006 | پاکستان بلوچستان دھماکہ: 1 ہلاک،4 زخمی09 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||