بلوچستان: پانچ راکٹ داغے گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے دو راکٹ داغے ہیں جو شہباز ٹاؤن اور جیل روڈ پر واقع عمارتوں کو لگے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ مشکے نامی علاقے میں تین راکٹ ذاغے گئے ہیں اور ان سے بھی کسی جانی نقصان کے اطلاع نہیں ہے۔ شہر میں امن و امان کے حوالے سے فرنٹیئر کور کو تعینات کیا گیا ہے۔ ایک راکٹ سے ایک بنگلے کا خالی کمرہ اور دوسرے سے ایک تین منزلہ عمارت کی تیسری منزل نشانہ بنی۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ راکٹ کس نے اور کہاں سے داغے ہیں تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ بلوچستان کے دورافتادہ تحصیل مشکے میں نیم شب کے وقت کم سے کم تین راکٹ داغے گئے تھے جن کی ذمہ داری ایک نامعلوم شخص نے ٹیلیفون پر اپنے آپ کو دودا بلوچ ظاہر کرتے ہوئے بلوچ لبریشن فرنٹ کی جانب سے قبول کی تھی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں راکٹ داغنے کے واقعات معمول ہیں جن میں سے کچھ کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی یا بی ایل ایف کے تر جمان قبول کرتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ جمعہ کو کوئٹہ شہر میں فرنٹیئر کور کے دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں تاکہ محرم کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ فرنٹییر کور کے ترجمان اور پولیس حکام نے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو شہر کے مختلف حساس مقامات پر تعینات کیا گیا ہے اس کے علاوہ شہر میں بکتر بند گاڑیوں کا گشت بھی جاری ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان اسمبلی پر راکٹ حملہ؟11 November, 2006 | پاکستان بریگیڈئر کے بیٹے سمیت تین گرفتار24 October, 2006 | پاکستان ISI دفتر کے سامنے سے راکٹ برآمد07 October, 2006 | پاکستان پارلیمنٹ کے سامنے راکٹ ملے05 October, 2006 | پاکستان کوئٹہ کے بعد کوہلومیں راکٹ27 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||