BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 January, 2007, 11:53 GMT 16:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان میں فرنٹئر کور پر حملہ

راکٹ(فائل فوٹو)
دو روز پہلے گوادر تربت میں ائر پورٹ پر راکٹ داغے گئے
بلوچستان کے علاقہ پنجگور میں نامعلوم افراد نے فرنٹئر کور پر حملہ کیا ہے جس میں کم سے کم تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

پنجگور کے ضلعی پولیس افسر عبدالحئی عامر نے بتایا ہے کہ بدھ کی پنجگور شہر سے کوئی پانچ کلومیٹر دور تسک کے قریب ناملعوم افراد نے ایف سی کے ایک قافلے پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے مسجد کے عقب میں گھات لگا رکھی تھی اور سپیڈ بریکر کے پاس جب ایف سی کا ٹینکر اور گاڑی آہستہ ہوئے تو ان پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق اس حملے میں تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے جبکہ مقامی سطح پر لوگوں نے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد چھ سے آٹھ تک بتائی ہے۔

دریں اثنا خود کو کالعدم مسلح تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کا ترجمان ظاہر کرنے والے دودا بلوچ نے حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے اور کہا ہے کہ اس حملے میں آٹھ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اس کے علاوہ منگل کی رات کوئٹہ میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں لیکن کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

دو روز پہلے گوادر میں ایک بینک کے قریب دھماکہ اور تربت میں ائر پورٹ پر راکٹ داغے گئے اور نصیر آباد میں بجلی کے چار کھمبوں کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا تھا۔

یاد رہے اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے بیبرگ بلوچ نے کہا تھا کہ بلوچ ان انتخابات میں حصہ نہ لیں اور کوہلو میں بالاچ مری کے حلقے سے کوئی میں انتخاب نہ لڑے۔

اسی بارے میں
کوئٹہ: دو راکٹ حملے
18 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد