ججز کی بحالی، کل جماعتی کانفرنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی بحالی کے معاملہ پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے اور حزب مخالف کی سیاسی جماعتوں کے اتحادوں سے مطالبہ کیا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈز میں ججوں کی بحالی کے نکتہ کو سرفہرست رکھیں۔ جمرات کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر امداد اعوان ، سیکرٹری امین جاوید اور نائب صدر غلام بنی بھٹی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی بحالی کے معاملہ پر کل جماعتی کانفرنس بلائے گی اور اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں سے رابطہ مکمل ہونے پر اس کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ بار نے حزب مخالف کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد اے پی ڈی ایم اور اے آر ڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈز میں ججوں کی بحالی کے معاملے کو سرفہرست رکھا جائے۔ ’اس کے بغیر یہ چارٹر وکلاء برادری کو قبول نہیں ہوگا۔‘ انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے معاملے پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ بار کا وفد پاکستان میں مقیم تمام ممالک کے سفیروں سے ملاقات کر کے ان کو اصل حقائق کے بارے میں بتائے گا۔
پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں کے سامنے پیش ہونے والے وکلاء کے بارے میں امین جاوید نے کہا کہ سپریم کورٹ بار وکلاء تنظیموں کے فیصلے کے برعکس پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں کے روبرو پیش ہونے والے وکلاء کے خلاف کارروائی کرے گی اور ان وکلاء کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔ انہوں نے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والوں ججوں سے رہائش گاہیں خالی کرانے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ کارروائی فوری طور پر بند کی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ وکلاء خود ججوں کا تحفظ کریں اور ان سےگھر خالی کرانے کی غیرقانونی کارروائی کی بھر پور مزاحمت کریں۔ امین جاوید نے سپریم کورٹ بار کے نظر بند صدر اعتزاز احسن کی جانب سے بار ایسوسی ایشنوں کو لکھی گئی چٹھی کا حوالہ دیا اور کہا کہ اعتزاز احسن آئندہ ماہ جنوری کے آخری ہفتے میں ججوں کی بحالی کے لیے ’جوڈیشل بس‘ کے ذریعے ملک گیر تحریک چلائیں گے۔ |
اسی بارے میں سرحد: صحافیوں کا احتجاج جاری21 November, 2007 | پاکستان کوئٹہ فائرنگ، تین اہلکار ہلاک23 November, 2007 | پاکستان کراچی: صحافیوں کا احتجاج اور دھرنا 24 November, 2007 | پاکستان حلف پر احتجاج، پولیس لاٹھی چارج29 November, 2007 | پاکستان اسلام آباد مظاہرہ: طلبا پر لاٹھی چارج05 December, 2007 | پاکستان پی سی او ججوں کا بائیکاٹ05 December, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||