اسلام آباد مظاہرہ: طلبا پر لاٹھی چارج | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ووسرے اداروں کے اہلکاروں نے راولپنڈی اسلام آباد پریس کلب کے باہر ملک میں ایمرجنسی، ججوں کی معطلی اور میڈیا پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے طلبا پر لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد طلباء اور طالبات زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بدھ کے روز راولپنڈی اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کر رہے تھے ۔ جب مظاہرین برطرف کیے گئے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے ملنے کے لیے جب ان کے گھر کی طرف جانے لگے تو پولیس اہلکاروں نے انہیں روک لیا اور ان پر لاٹھی چارج شروع کر دیا جس سے متعدد طلبا اور طالبات زخمی ہوئے جنہیں بعد میں قریبی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ منگل کے روز بھی صحافیوں، طلبا اور سول سوسائٹی کے افراد نے ملک میں ایمرجنسی کے خلاف آبپارہ میں مظاہرہ کیا تھا جس پر پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد طلبا، خواتین اور صحافی زخمی ہوئے تھے۔ ادھر وکلاء نے راولپنڈی اور اسلام آباد کی مقامی عدالتوں کا چار گھنٹے تک بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جبکہ نگران وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد نواز کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری اعتزاز احسن کو آئندہ بہتر گھنٹے کے اندر رہا کر دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پانچ ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعدازاں رہا کر دیا گیا۔ تاہم کچھ افراد جن میں اعتزاز احسن، جسٹس (ر) طارق محمود خان اور علی احمد کرد شامل ہیں، ابھی تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں ہیں۔ واضح رہے کہ اعتزاز احسن اپنے گھر میں نظربند ہیں اور پنجاب حکومت نے ان کی نظربندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سوات میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں فوج نے کامیابی حاصل کی ہے اور یہ آپریشن شدت پسندوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ |
اسی بارے میں اعتزاز کی نظربندی میں توسیع03 December, 2007 | پاکستان مشرف کے بیان کا خیرمقدم: امریکہ30 November, 2007 | پاکستان حلف نہ لینے والے جج ریٹائر 04 December, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||