الیکشن: جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں آٹھ جنوری عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد چار دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دے گا۔ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات منظور اور مسترد کیے جانے کے ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں خصوصی طور پر تشکیل دیے گئے الیکشن ٹریبونلز کے پاس سات دسمبر تک جمع کرائی جا سکیں گی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس مقصد کے لیے نو ٹریبونلز تشکیل دیِے ہیں جن میں سے پانچ پنجاب، دو سندھ، ایک بلوچستان اور ایک سرحد و قبائلی علاقہ جات کے لیے بنائے گئے ہیں۔ متعلقہ صوبوں کی ہائی کورٹس کے ججوں پر مشتمل ان الیکشن ٹریبونلز میں دائر کی گئی درخواستوں پر فیصلے چودہ دسمبر تک کیے جائیں گے۔ ملک بھر کی طرح پشاور سمیت صوبہ سرحد کے دیگر اضلاع میں امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ پیر کو دن چار بجے مکمل ہوا۔ ضلع پشاور میں، جہاں قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی گیارہ نشستوں پر مقابلہ ہونا ہے، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلسِ عمل کے مابین سخت مقابلہ کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ قومی اسمبلی کی چند نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ق) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی مضبوط امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ قومی اسمبلی کی نشست NA-1 سے تئیس، NA-2 سے انیس، NA-3 سے بیس اور NA-4 سے پندرہ امیدوار میدان میں ہیں۔ |
اسی بارے میں الیکشن کمیشن کےاجلاس کابائیکاٹ19 November, 2007 | پاکستان بینظیر کا الیکشن کمشن کو خط26 November, 2007 | پاکستان 105 خواتین کی نامزدگی منظور27 November, 2007 | پاکستان 13,490 کاغذاتِ نامزدگی وصول30 November, 2007 | پاکستان نااہلیت کا فیصلہ سیاسی ہے: شہباز01 December, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||