BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 November, 2007, 13:11 GMT 18:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بائیکاٹ کا آپشن کھلا ہے: بینظیر

بائیکاٹ کے لیے مستقبل کا لائحۂ عمل ضروری ہے: بینظیر
پیپلز پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے حکومت پر آٹھ جنوری کے مجوزہ عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بھی انتخابات کے بائیکاٹ کا ان کا آپشن کھلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی وجہ سے تمام سیاسی جماعتیں تاحال ایک نقطے پر متفق نہیں ہوسکیں اور اب بھی اگر تمام جماعتیں مستقبل کے لائحۂ عمل پر متفق ہوں تو انتخابات کا بائیکاٹ کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں اپنی پارٹی کے منشور کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی سربراہی میں آل پارٹیز ڈیمو کریٹک موومینٹ یعنی ’اے پی ڈی ایم‘ کا وفد ان سے ملنے آئے گا اور وہ ان سے انتخابات کے بائیکاٹ اور بعد کی حکمت عملی کے بارے میں بات کریں گی۔

بینظیر بھٹو نے کہا: ’انتخابات کا بائیکاٹ تو کرلیں لیکن آگے کیا کرنا ہے، مقصد کیا ہوگا، حکمت عملی کیا ہوگی اس بارے میں اتفاق رائے کرنا ہوگا۔‘

انہوں نے صدر پرویز مشرف کی جانب سے فوجی عہدہ چھوڑنے، آئین کی بحالی اور ایمرجنسی سولہ دسمبر کو ختم کرنے کے اعلانات کا خیرمقدم کیا۔ لیکن انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی اور انتخابات کو شفاف بنانے کی خاطر اب بھی پرویز مشرف کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

منشور کی تفصیلات
 سابق وزیراعظم نے اس موقع پر جاری کردہ نئے منشور کی تفصیلات بھی بتائیں جس میں بنیادی نکتہ تو ان کا پرانا نعرہ ’روٹی کپڑا اور مکان‘ ہی دیا۔ لیکن انہوں نے دینی مدارس میں وسیع اصلاحات کرنے اور نوجوانوں کو روزگار کی سکیمیں شروع کرنے پر زیادہ زور دیا۔ انہوں نے توانائی کی ضروریات پوری کرنے سے لے کر ماحولیات کے شعبوں تک سب میں بنیادی تبدیلیاں لانے کے اعلانات کیے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ فوجی عہدہ چھوڑنے اور آئین کی بحالی کے اعلانات سیاسی جماعتوں، صحافیوں، وکلاء اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جدوجہد کا نتیجہ ہیں۔

سابق وزیراعظم نے اس موقع پر جاری کردہ نئے منشور کی تفصیلات بھی بتائیں جس میں بنیادی نکتہ تو ان کا پرانا نعرہ ’روٹی کپڑا اور مکان‘ ہی دیا۔ لیکن انہوں نے دینی مدارس میں وسیع اصلاحات کرنے اور نوجوانوں کو روزگار کی سکیمیں شروع کرنے پر زیادہ زور دیا۔ انہوں نے توانائی کی ضروریات پوری کرنے سے لے کر ماحولیات کے شعبوں تک سب میں بنیادی تبدیلیاں لانے کے اعلانات کیے۔

بینظیر بھٹو سے جب برطرف ججوں کی بحالی کا سوال ہوا تو انہوں نے مبہم جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جب جمہوریت بحال ہوگی تو جمہوری حکومت برطرف ججوں کا معاملہ بہتر انداز میں حل کرسکتی ہے۔

تاہم انہوں نے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت عبوری آئین کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کے کردار کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’کاروباری فوج‘ پاکستان کے مفاد میں نہیں اور فوج کے بڑھتے ہوئے کاروباری مفادات سے ان کی پیشہ ور صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج کے ’بزنس ایمپائر‘ پر نئے پارلیمان کو فیصلہ کرنا ہوگا۔

اعتزاز احسن کی جانب سے انتخاب نہ لڑنے کے سوال پر بینظیر بھٹو نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہیں اور بہت قربانی دی ہے، ان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، انہیں رہا کرنا چاہیے۔ انہوں نے پارٹی ٹکٹ مانگا اور پارٹی نے انہیں دیا اور جو بھی پارٹی میں رہتا ہے تو اُسے پارٹی پالیسی پر عمل کرنا ہوتا ہے۔

ایک اور سوال پر صدر کے اسمبلی توڑنے کے اختیار کی مخالفت کی اور کہا کہ جنرل پرویزمشرف سے تین نومبر سے پہلے جو بات چیت ہو رہی تھی اس میں اس نکتے پر بھی بات چل رہی تھی۔ لیکن ان کے مطابق ایمرجنسی کے نفاذ اور آئین کی معطلی کے بعد انہوں نے مذاکرات ختم کردیے۔

سابق وزیراعظم نے کہا: ’میں سمجھتی ہوں کہ اسمبلی توڑنے اور منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجنے کا صدر کا اختیار جمہوریت کی ناکامی کا سبب ہے، اُسے ختم ہونا چاہیے۔‘

ریٹائرڈ جنرل بھول گئے
لفظ طاقتور جرنیل کے قابو میں نہیں آ رہے تھے
آئین اور آرمی چیف
ساٹھ برس: تیرہ آرمی چیف، چار سویلین صدر
صدر کی حلف برداری حلف اور احتجاج
صدر مشرف کی حلف برداری اور احتجاج
حزب اختلاف ’تحریک کے لیے تیار‘
جمہوریت کے لیے حزب اختلاف مہم چلائےگی
مشرف اور سکیورٹی
شدت پسندی کی سیاسی مقابلے کا امکان
’انکل شکریہ۔۔۔‘’انکل شکریہ۔۔۔‘
افتخار چوہدری کی بیٹی کا ججوں کو خط
جیو دبئی میں بحال
دبئی میں جیو کی نشریات بحال کرنے کی اجازت
اسی بارے میں
الیکشن کا بائیکاٹ: نواز شریف
29 November, 2007 | پاکستان
13,490 کاغذاتِ نامزدگی وصول
30 November, 2007 | پاکستان
عدلیہ کی بحالی کے لیے تحریک
29 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد