سوات میں دوبارہ رات کا کرفیو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فوجی حکام نے ضلع سوات میں رات بارہ بجے سے لے کرسنیچر کی صبح نو بجے تک کے لیے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ کرفیو فوج اور فوجی سامان کی علاقے میں محفوظ نقل و حرکت کو ممکن بنانے کے پیشِ نظر لگایا گیا ہے۔ یہ مسلسل دوسری رات تھی کہ ضلع سوات میں کرفیو نافذ کیاگیاہے ۔ گزشتہ روز دس گھنٹے کے لیے لگائے گئے کرفیو کے دوران تمام ضلع میں موبائیل ٹیلیفون کا نظام بھی معطل رہا۔ اس دوران تمام کاروباری مراکز، سرکاری و غیر سرکاری دفاتر، سکول و کالج بند رہے۔ فوج کی نقل و حرکت میں اضافہ آنے والے دنوں میں ضلع سوات میں فوجی آپریشن کو تیز کرنے کے سلسلے کی کڑی بتایا جاتاہے۔ سوات میڈیا انفارمیشن سینٹر کے انچارج نے بی بی سی بات کرتے ہوئے دو روز پہلے کہا تھا کہ فوج اس وقت ضلع سوات میں اپنی پوزیشنیں مستحکم کرنے میں مصروف ہے جو کہ اُن کے مطابق کارآمد اور مؤثر فوجی آپریشن کے لیے ضروری ہے۔ گزشتہ روز گو کہ کرفیو کے اوقات کے دوران ضلع سوات میں صورتِحال مجموعی طور پر پُرامن رہی لیکن مغرب کے بعد ایک بار پھر مینگورہ شہر کے قریب ہی واقع کبل تحصیل میں بھاری اسلحے کے استعمال سے پیدا ہونے والی آوازیں وقفے وقفے سے سُنی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے حکومت کو مطلوب مذہبی رہنما مولانا فضل اللہ کے مسلح مورچہ زن حامیوں کو مصروف رکھنے کے لیے اُن پر بھاری اور ہلکے اسلحے سے فائرنگ کی۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ اس سے قبل گزشتہ شام مینگورہ کے نواہی علاقے فضاء گٹ سے سوات پولیس نے ایک خاتون اور تین مردوں کو جو کہ مولانا فضل اللہ کے حامیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے مٹہ سے مینگورہ کی جانب آرہے تھے شک کی بنیاد پر حراست میں لینے کے بعد خفیہ تحقیقاتی اداروں کے اہلکاروں کے حوالے کردیا۔ |
اسی بارے میں کرفیو ختم، موبائل فون بدستور بند23 November, 2007 | پاکستان سوات میں کرفیو کا نفاذ23 November, 2007 | پاکستان سوات، مالاکنڈ میں کرفیو نافذ16 November, 2007 | پاکستان سوات میں حکومتی کارروائی میں دیر کیوں؟15 November, 2007 | پاکستان سوات، شانگلہ میں لڑائی، متعدد ہلاک15 November, 2007 | پاکستان سوات و شانگلہ: 30 سے زائد ہلاک14 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||