BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 November, 2007, 15:39 GMT 20:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہنگو:پولیس کانسٹیبل کا سرقلم

سوات کے علاقے میں شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے
صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو سے دو روز پہلے اغواء کیے جانے والے پولیس کانسٹیبل امجد حسین کو مبیینہ اغواء کارروں نے گلہ کاٹ کر ہلاک کردیا ہے۔

امجد حسین کی سربریدہ لاش بدھ کی صبح ہنگو شہر کے قریب واقع ایک گاؤں ’دین‘ کے ایک کھیت میں پڑی ملی جسے اطلاع ملنے پر حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ضلع ہنگو کے ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ قبائلی علاقے کُرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے امجد حسین کو بارہ نومبر کو اُس وقت اغواء کرلیا گیا جب وہ مسافروں سے بھری ایک کوسٹر میں دوآبہ سے ہنگو شہر جا رہے تھے۔

اہلکار نے بتایا کہ کوسٹر کو سر پل کے مقام پر چھ مسلح نقاب پبش افراد نے روکا اور اُس میں سوار امجد حسین کو زبردستی کوسٹر سے اتار کر اپنے ساتھ لےگئے۔

حکام امجد حسین اغواء کے دو روز بعد تک باحفاظت بازیاب نہ کراسکے اور نہ ہی بازیابی کے لیے شروع کی گئی تحقیقات میں کوئی خاطر خواہ کامیابی ہوئی۔

پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ امجد حسین کے اغوا کے بعد متعلقہ کوسٹر کے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے کر تحقیقات شروع کیں لیکن بدھ کی صبح حکام کو امجد حسین کی سربریدہ لاش دین گاؤں کے ایک کھیت میں پڑے ہونے کی اطلاع ملی۔

لاش کے ساتھ رکھے گئے ایک رقعہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کومخاطب کرتے ہوئے لکھاگیا ہے کہ وہ سرکار کی نوکری چھوڑ دیں اور یہ بھی لکھا گیا تھا کہ ’جاسوس کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے‘۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹیبل کے قتل کے حوالے سے ایف آئی آر پولیس تھانہ ٹل میں درج کر لی گئی ہے۔

عینی شاہدین
لوگ مدد کے لیے چیختے چلاتےرہے
سوات میں تشدد
سوات شدت پسندوں کا فرنٹ لائن کیسے بنا؟
سوات ہلاکتیں
ایف سی کے قافلے پر حملے میں کئی ہلاک
سواتسوات میں بدامنی
سوات میں تشدد کا نہ تھمنے والا سلسلہ
اسی بارے میں
سوات میں لڑائی تھم گئی
26 October, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد