’بےنظیر مشرف رابطے قائم ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے بےنظیر بھٹو کے اس بیان کو غلط بتایا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے صدر جنرل پرویز کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ بند کردیا ہے۔ پیر کی شام اسلام آباد میں صحافیوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں شیخ احمد رشید نے بی بی سی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان رابطے بحال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ’بے نظیر بھٹو ایک طرف صدر مشرف کو ٹیلیفون بھی کرتی ہیں اور صبح کہتی ہیں کہ میری بات چیت ختم ہوگئی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ’ دو شخصیات کے درمیان اب بھی رابطے ہیں اور پرویز مشرف اور بے نظیر کے درمیان سب اچھا ہے۔‘ البتہ ان کا کہنا ہے کہ دو جماعتوں( پیپلز پارٹی اور حکمران جماعت مسلم لیگ) کے درمیان کوئی رابط نہیں اور ان کے درمیان ہر طرح کے تعلقات ختم ہوچکے ہیں۔‘ شیخ رشید نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ زیر حراست لوگوں کو چند روز میں رہا کردیا جائے گا اور ایک آدھ مقامی ٹی وی چینل کے بغیر تمام کی نشریات پر پابندی اٹھالی جائے گی۔ تاہم انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ نگران حکومت میں کون لوگ شامل کیے جا رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے صحافیوں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد قومی اسمبلی کی تحلیل سے تین روز پہلے کیا۔ پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے اتوار کے روز اپنی نیوز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھا کے انتخابات نو جنوری کو منعقد ہوں گے جبکہ قومی اسمبلی کی مدت پندرہ جنوری کو اور صوبائی اسمبلیوں کو مدت بیس نومبر تک ختم ہوجائے گی۔ |
اسی بارے میں بینظیر بھٹو لاہور پہنچ گئیں11 November, 2007 | پاکستان لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سینکڑوں پی پی پی کارکن گرفتار08 November, 2007 | پاکستان نواز شریف کی بینظیر کو پیشکش10 November, 2007 | پاکستان پی پی پی کے صوبائی صدر گرفتار10 November, 2007 | پاکستان بینظیر کی ملاقاتیں، ایمرجنسی ایک ماہ میں اٹھانے کا عندیہ10 November, 2007 | پاکستان جئے سندھ کا لانگ مارچ ختم 12 April, 2007 | پاکستان پی پی پی مظاہرے پر لاٹھی چارج07 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||