ملک بھرمیں صحافیوں کایوم سیاہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر پابندیوں اور نجی ٹی وی چینلوں کی نشریات بند کیے جانے کے خلاف صحافیوں نے جمعہ کو یوم سیاہ منایا ہے۔ صحافیوں نے دو روز تک سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔ کراچی میں کراچی یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام صحافیوں کا احتجاجی جلسہ ہوا جسے کے یو جے کے صدر شمیم الرحمان، سیکریٹری جنرل جاوید چودھری، ایسو سی ایشن آف ٹی وی جرنلسٹ کے رہنما جاوید صبا نے خطاب کیا۔ اطلاعات کے وزیر مملکت طارق عظیم نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹی وی چینلوں کی انتظامیہ کو مذاکرات کے لیے بلایا ہے جو ٹی وی چینل ضابطہ اخلاق پر پابندی کی یقین دہانی کرائے گا اس کے چینل بحال ہوجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سی این بی سی اور بزنس پلس نے ضابطہ اخلاق پر دستخط کردئیے تھے جو بحال کردئیے گئے ہیں۔ کراچی میں صحافیوں کے اجلاس میں ملک سے ایمرجنسی کے خاتمے، سیاسی اور سول سوسائٹی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی اور عدلیہ کی بحالی کے مطالبات کیے گئے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر شمیم الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ تمام ٹی وی چینلوں اور ریڈیو سمیت اخبارات کے مالکان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ میں صحافیوں کا ساتھ دیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو مالکان کی بھی بات نہیں مانی جائیگی اور صحافیوں کو تنہا کردیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مالکان یہ چاہتے ہیں کہ ان کے چینل دیکھے جائیں اور ان کی ساکھ برقرار رہے تو اس فیصلے پر عمل درآمد کریں۔ شمیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے جب پابندیاں عائد ہوئی تھیں تو ایک ادارے کے مالک نے کہا تھا کہ صرف ٹیلی نور کا اشتھار بند ہوا تھا تو ساٹھ کروڑ کا نقصان ہوا تھا۔ انہوں نےکہا کہ اگر صحافت کو کروڑوں میں تولا جائیگا تو پھر کبھی آزادی صحافت نہیں مل سکے گی۔ |
اسی بارے میں ’میں آج بھی جج ہوں۔۔۔۔‘08 November, 2007 | پاکستان لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سینکڑوں پی پی پی کارکن گرفتار08 November, 2007 | پاکستان پی پی پی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے08 November, 2007 | پاکستان پی سی او اور مشرف کے مقاصد08 November, 2007 | پاکستان پولیس اور جماعت اراکین کی جھڑپ08 November, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||