مشرف کی حمایت بند کریں: ہاشمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ نواز کے قائم مقام صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت جنرل پرویز مشرف کوصدر تسلیم نہیں کرتی اور یہ کہ کور کمانڈروں کو بھی صدر جنرل مشرف کی حمایت بند کردینی چاہیے۔ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ نواز کے رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں حالیہ خود کش حملے حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں اور حکومت انتخابات سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اُن کی جماعت جنرل مشرف کو کسی صورت پاکستان کا جائز حکمران نہیں مانتی اور وہ کور کمانڈروں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی جنرل مشرف کی حمایت ختم کر دیں۔ سوات میں جاری حالیہ کشیدگی کے بارے میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ حمکرانوں نے اپنی پالیسوں کی وجہ سے سوات جیسی امن کی وادی کو ’انگار وادی‘ بنا دیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے پاکستان الیکشن کمشن کی جانب سے انتخابات کے لیے جاری کردہ ضابطہء اخلاق کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشن نے ضابطہء اخلاق بنانے سے پہلے سیاسی جماعتوں سے مشاورت نہیں کی اس لیے وہ اس ضابط کو نہیں مانتے۔ اور اگر جنرل مشرف کے زیر صدارت انتخابات ہوتے ہیں تو اُن کا خیال ہے کہ ایسے انتخابات شفاف نہیں ہو سکتے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کے موجودہ مسائل کا حل صرف شفاف انتخابات ہی ہیں اور اگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بغیر نگران حکومت بنائی گئی تو یہ بحران مزید بڑھے گا۔ ملک میں ایمرجنسی اور مارشل لاء کی افواہوں کے بارے میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی یا مارشل لاء حکمرانوں کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن یہ خواہش ہی رہے گی۔ |
اسی بارے میں جاوید ہاشمی: گرفتاری سے ضمانت تک03 August, 2007 | پاکستان پارٹیوں میں بھی آمریت تسلیم نہیں: ہاشمی04 August, 2007 | پاکستان مشرف مستعفی ہو جائیں: ہاشمی05 August, 2007 | پاکستان جاوید ہاشمی 4سال بعد اسمبلی میں06 August, 2007 | پاکستان جاوید ہاشمی کی بینظیر سےملاقات25 October, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||