جاوید ہاشمی کی بینظیر سےملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ کے قائم مقام صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی چئرپرسن بینظیر بھٹو سے ملاقات کی اور اٹھارہ اکتوبر کو ان کی ریلی میں ہونے والے بم دھماکوں میں 140 سے زائد افراد کی ہلاکت پر تعزیت کی۔ ملاقات لگ بھگ ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے استقبالیہ جلوس میں ہونے والے بم دھماکے جمہوریت پر حملہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ جمہوریت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی سازش تھی جو آئندہ بھی ہوسکتی ہے اس لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر جمہوریت کی جنگ لڑنی چاہیئے اور جمہوریت کی بحالی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہوجانا چاہیئے جو میثاق جمہوریت اور اے آر ڈی کے منشور کا بھی حصہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو سے میثاق جمہوریت پر بھی بات ہوئی اور پیپلز پارٹی کی چئرپرسن نے اس بات پر اتفاق کیا کہ میثاق جمہوریت پر فریقین کو قائم رہنا چاہیئے اور اس پر عمل پیرا رہتے ہوئے آپس میں رابطے بڑھانے چاہئیں۔ ’بے شک ہمارا اختلاف رائے رہے، سیاسی اختلاف رائے ہر ایک کا ہوتا ہے اور ہم اپنے اپنے سیاسی ایجنڈے پر الیکشن بھی لڑیں گے لیکن ایک قومی سیاسی ایجنڈہ ایسا ہونا چاہیئے جس کے ذریعے جمہوریت کو آگے بڑھایا جاسکے۔‘ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اہم امور پر جماعتی سطح کے بجائے قومی سطح پر مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیئے۔ اے آر ڈی کے مستقبل کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ اس سلسلے میں بینظیر بھٹو سے ملاقات کے دوران قومی سطح پر باہمی رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ | اسی بارے میں ’سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی ضرورت‘21 October, 2007 | پاکستان اے پی سی بلانے کا فیصلہ: درانی20 October, 2007 | پاکستان ’نواز شریف نومبر میں پھر واپس‘15 October, 2007 | پاکستان بینظیر بھٹو اور مشرف کی مجبوری25 October, 2007 | پاکستان ’بینظیر بھٹو کو قتل کی دھمکیاں‘23 October, 2007 | پاکستان بینظیر پرحملہ ہم نے نہیں کیا: طالبان22 October, 2007 | پاکستان کراچی: خود کش حملے کو تقویت22 October, 2007 | پاکستان ’دھماکوں کا مقصد بینظیر کو ڈرانا تھا‘20 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||