’دھماکوں کا مقصد بینظیر کو ڈرانا تھا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر نے دعوٰی کیا ہے کہ بینظیر بھٹو کے استقبالیہ جلوس میں ہونے والے دھماکوں کا مقصد ان کو قتل کرنا نہیں بلکہ ڈرانا تھا۔ لاہور پریس کلب میں اخباری کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی زندگی کو اب بھی خطرہ ہے اور ان پر صوبہ پنجاب میں زیادہ خطرناک حملہ ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کو ملک واپسی پر کراچی اترنے سے قبل یہ سوچنا چاہیے تھا کہ ان کے دور میں ایم کیوایم کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کیا گیا اور ایم کیو ایم اس آپریشن کو بھول نہیں سکی۔ ایک سوال کے جواب میں غلام مصطفیْ کھر نے کہا کہ بینظیر بھٹو کا استقبالیہ جلوس متاثر کن تھا تاہم اگر وہ مفاہمت کے بغیر آتیں تو جلوس اس سے دوگنا بڑا ہوتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ’جو لوگ سات برس سے صدر جنرل کے کندھوں پر اقتدار میں ہیں ان کے لیے اقتدار چھوڑنا موت ہے اور ہر فعل کریں گے چاہے ملک رہے یا نہ رہے‘۔ قومی مفاہمتی آرڈیننس کے اجراء کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی سے علحیدگی اختیار کرنے والے غلام مصطفیْ کھر نے کہا کہ ’بینظیر بھٹو کے اردگرد مسخرے جمع ہیں جو نہ تو درست راستہ دکھا سکتے ہیں اور نہ درست مشورہ دے سکتے ہیں اور بینظیر بھٹو دشمنوں کے گھیرے میں ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر پرویز مشرف اور بینظیر بھٹو میں مفاہمت کرانے میں اصل کردار نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری طارق عزیز اور رحمان ملک نے ادا کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں غلام مصطفیْ کھر نے کہا کہ بینظیر بھٹو کا استقبالیہ جلوس متاثر کن تھا تاہم اگر وہ مفاہمت کے بغیر آتیں تو جلوس اس سے دوگنا بڑا ہوتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ’جو لوگ سات برس سے صدر جنرل کے کندھوں پر اقتدار میں ہیں ان کے لیے اقتدار چھوڑنا موت ہے اور ہر فعل کریں گے چاہے ملک رہے یا نہ رہے‘۔ | اسی بارے میں کراچی دھماکے: تین افراد زیرِ حراست20 October, 2007 | پاکستان اندرون سندھ ہڑتال، عدالتی بائیکاٹ20 October, 2007 | پاکستان بم دھماکے کے بعد فضا سوگوار19 October, 2007 | پاکستان ’بعض شخصیات ملوث ہوسکتی ہیں‘19 October, 2007 | پاکستان بم دھماکےاخبارات کی سرخیاں19 October, 2007 | پاکستان کراچی: دھماکوں کی تفتیش جاری20 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||