بم دھماکے کے بعد فضا سوگوار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شاہراہ فیصل کا وہ حصہ جہاں کراچی کی تاریخ کا بدترین بم دھماکہ ہوا تھا ایک روز بعد کچھ الگ ہی منظر پیش کر رہا تھا۔ جمعرات کی شب کارساز فلائی اوور سے چند قدم کے فاصلے پر ہونے والے مبینہ خودکش حملے کے مقام پر جمعہ کو بظاہر تو کوئی خاص شے نظر نہیں آرہی تھی، ٹریفک رواں دواں تھی، مگر بغور دیکھنے پر یہاں سڑک اور فُٹ پاتھ پر جابجا بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے خوں کے نشانات تھے تو کہیں کہیں اُن کی باقیات نظر آتی ہیں۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد اس مقام سے تباہ شدہ گاڑیوں کا ملبہ ہٹادیا ہے تاہم اب یہاں رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں جو دھماکے کے مقام کو دیکھنے کے لئے رُکنے والے راہگیروں اور گاڑیوں کو آگے بڑھتے رہنے کی ہدایت کرتے ہیں۔
اس بم دھماکے سے اب تک ایک سو اُنتالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں اکثریت پیپلزپارٹی کے ایسے کارکنوں کی تھی جو پارٹی کے پرچم کے رنگوں پر مبنی کپڑے پہنے تھے اور جو بے نظیر بھٹو کی بُلٹ پروف گاڑی کا حصار کئے ہوئے تھے۔ دھماکے کے مُقام پر اب بھی خون سے رنگے پیپلزپارٹی کے جھنڈے اور بے نظیر بھٹو کے پوسٹر پڑے ہیں، قریب ہی درخت کی ٹہنی میں پھنسی کسی شخص کی ٹوپی نظر آئی تو کہیں کسی کے کپڑوں کے ٹکڑے جو دھماکے کی تباہ کاریوں کی یاد دلارہے ہیں۔ دھماکے کی شدت اس قدر تھی کے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں کئی فٹ دور تک جاگریں اس بم دھماکے کی شدت کا اندازہ شاہراہ فیصل کی گریں بیلٹ کے درختوں کو دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے جو بم کے اثرات سے مُرجھاچکے ہیں۔ شاہراہِ فیصل کی دو سو فٹ چوڑی سڑکوں کے درمیاں بنی گریں بیلٹ پر بم دھماکے کے بعد درجنوں لاشیں اور زخمی پڑے تھے جن کے خون سے مٹی گیلی ہوگئی تھی اُس وقت یہاں بارود کی بو بسی تھی مگر آج اس مخصوص حصے سے خون کی بو آرہی ہے جو یہاں سے گزرنے والے محسوس کر سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں قاتلانہ حملہ تھا، سیاسی عمل جاری رہے گا: بینظیر19 October, 2007 | پاکستان بمبار کا ہدف بینظیر تھیں:حکومت19 October, 2007 | پاکستان عالمی رہنماؤں کا بینظیر سے رابطہ19 October, 2007 | پاکستان بم دھماکےاخبارات کی سرخیاں19 October, 2007 | پاکستان کراچی: دھماکوں میں 134 ہلاک19 October, 2007 | پاکستان اپنوں کی تلاش میں بھٹکتے لوگ19 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||