بمبار کا ہدف بینظیر تھیں:حکومت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ کے سیکرٹری داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ غلام محمد محترم نے کہا ہے کہ خودکش بمبار کا ہدف بینظیر بھٹو تھیں اور دھماکہ ان کے ٹرک سے صرف دس فٹ دور ہوا۔ کراچی میں جمعہ کے روز پولیس افسران کے ساتھ ایک پریس بریفنگ میں سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ خودکش بمبار نے ایک اندازے کے مطابق پندرہ کلو وزنی دھماکہ خیز مادہ کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی، جس میں بال بیئرنگ اور پیچ بھرے ہوئے تھے جن کا نشانہ ہلاک شدگان اور زخمی بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے روسی ساخت کا دستی بم پھینکا گیا جس کے بعد خودکش بمبار نے حملہ کیا تاہم یہ نہیں کہا جا سکتا دستی بم خودکش بمبار نے پھینکا یا کسی اور نے۔غلام محمد محترم کا کہنا تھا کہ پولیس کی موبائل گاڑی خودکش بمبار اور بینظیر بھٹو کے ٹرک کے بیچ میں آ گئی تھی جس وجہ سے ٹرک کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سکیورٹی کے جو انتظامات مانگےگئے تھے وہ کیے گئے اور سترہ اکتوبر کو انہوں نے ’جیمر‘ لگانے کو کہا تو اس کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام خدشات سے پاکستان پیپلزپارٹی کو آگاہ کیا گیا تھا اور انہیں کہا گیا تھا کہ مغرب سے پہلے جلسہ گاہ پہنچ جائیں کیونکہ رات کو سکیورٹی کی فراہمی میں مسائل پیش آسکتے ہیں مگر انہوں نے ان کی بات نہیں مانی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم کو جو سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے اس سے کہیں زیادہ سکیورٹی بینظیر بھٹو کو فراہم کی گئی تھی۔ غلام محمد محترم نے کہا کہ آج کل یہ رواج ہوگیا ہے کہ اگر کتا بھی مرجاتا ہے تو ایجنسیوں پر الزام عائد کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ کیا ہم اپنے لوگوں کو ماریں گے‘۔ انہوں نے بتایا کہ خودکش بمبار کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے اور اس کی تصاویر بنا کر جاری کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دھماکوں کے بارے میں معلومات دینے والوں کے لیے پچاس لاکھ رپے انعام رکھا گیا ہے جبکہ ہلاک شدگان کے ورثاء کو بھی معاوضہ دیا جائےگا۔ اس سوال پر کہ اس کارروائی میں کون سا گروہ ملوث ہو سکتا ہے سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ یہ فی الحال نہیں بتایا جا سکتا مگر اس میں بیت اللہ محسود اور طالبان بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں ضیاء کی باقیات ذمہ دار ہیں: بینظیر19 October, 2007 | پاکستان اندرونِ سندھ ہڑتال اور احتجاج19 October, 2007 | پاکستان عالمی رہنماؤں کا بینظیر سے رابطہ19 October, 2007 | پاکستان بارہ مئی کے بعد اٹھارہ اکتوبر 19 October, 2007 | پاکستان کراچی: دھماکوں میں 130 ہلاک19 October, 2007 | پاکستان بم دھماکےاخبارات کی سرخیاں19 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||