BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 19 October, 2007, 09:59 GMT 14:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اندرونِ سندھ ہڑتال اور احتجاج

پاکستان ہڑتال فائل فوٹو
شہر کے کاروباری لوگوں نے سوگ میں دکانیں ازخود بند کردی ہیں
کراچی میں بینظیر بھٹو کے استقبالیہ جلوس میں بم دھما کوں کے بعد جمعہ کے دن سندھ کے مختلف شہروں میں شٹر بند ہڑتال کی گئی ہے جبکہ کئی شہروں میں اجتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔ حیدرآباد ، لاڑکانہ ، نوابشاہ اور دیگر شہروں کے سکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جمعہ کے دن بینظیر بھٹو کے آبائی شہر لاڑکانہ میں شہر کی کئی مارکیٹیں ازخود بند کردی گئیں۔لاڑکانہ چیمبر آف کامرس کے سابق صدر محمد اسلم شیخ نے بی بی سی کو بتایا کہ شہر میں ہڑتال کی کال کسی نے نہیں دی تھی ۔

شہر کے کاروباری لوگوں نے سوگ میں دکانیں ازخود بند کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کراچی کے خلاف ہفتہ کے دن لاڑکانہ میں باقاعدہ ہڑتال کی جائے گی۔

دوسری جانب بینظیر بھٹو کی لاڑکانہ میں رہائش گاہ نوڈیرو ہاؤس پر کراچی بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والےافراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے قرآن خوانی کی گئی ۔

بھٹوہاؤس کے منیجر ریاض پھلپوٹو نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے نوڈیرو ہاؤس کی سکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔سکیننگ مشین اندرونی اور بیرونی دونوں گیٹوں پر لگادی گئی ہیں۔جبکہ نوابشاہ سے آصف زرداری کی ہدایات پر پوڑھو زرداری کی سربراہی میں مزید سکیورٹی دستے نوڈیرو پہنچ گئے ہیں۔

اندرونی سندھ کےمختلف شہروں میں سوگ کا سماں ہے اور کاروباری مراکز کو ازخود بند کردیا گیا ہے۔ سکھر ،نوابشاہ اور بدین میں بازار بند ہیں ۔اور لوگ کم تعداد میں سڑکوں پر نظر آ رہے ہیں۔

مخدوم امین فہیم کے آبائی گاؤں ہالا، بدین کے شہر ٹنڈو غلام علی اور ضلع گھوٹکی میں شٹر بند ہڑتال کی گئی ہے۔

بدین میں پی پی رہنماء امیر حسن کی سربراہی میں احتجاج کیا گیا جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی میر بابو کی قیادت میں ٹنڈو باگو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب کراچی بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں میں اندرون سندھ کےمختلف شہروں سے وابستہ افراد کی میتیں ان کے متعلقہ آبائی شہروں میں پہچنا شروع ہوگئی ہیں۔

سپاف ضلع گھوٹکی کے جنرل سیکریٹری احسان علی عرف کمانڈر مزاری کی میت ان کے آبائی شہراوباوڑو کے قریب مرید شاخ پہنچائی گئی ہے۔

خیرپور میرس میں بائیس سالہ نوجوان فیاض احمد ولد بشیر احمد بھٹو کی میت ،شہدادپور میں پینتیس سالہ الہڈتو زرداری کی میت،قمبر شہدادکوٹ میں پیتیس سالہ مجیب تنیو اور کوٹڑی میں دو نوجوانوں کی میتیں پہنچائی گئی ہیں۔

پی پی پی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شناخت ہوتے ہی میتیں روانہ کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب اندرون سندھ سے پی پی پی کارکنان کے متعدد رشتے دار جاں بحق افراد کی میتیں حاصل کرنے کے لیے ایدھی ہوم سہراب گوٹھ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

خود کش حملےدھماکے، چند سوالات
خود کش حملے پیچھے کئی سوالات چھوڑ گئے
جسٹس ریلی کے راستے میں دھماکہاسلام آباد دھماکہ
جسٹس ریلی پنڈال سے کچھ ہی دور
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد