صوبہ سرحد میں دھماکہ ایک زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیشن کورٹ کے باہر سڑک پر ایک سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ایف سی کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا اور ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جعمہ کوصبح دس بجے ہونے والے اس دھماکے میں ایف سی کا اہلکار نذیر زخمی ہوگیا ہے۔ اور سڑک پر سے گزرنے والی پی ٹی سی ایل کے ڈائریکٹر کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے سیشن کورٹ جانےوالے تمام راستوں کو بند کیا کر دیا ہے اور کسی کو سین کورٹ کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہے لیکن یہ ابھی نہیں کہا جا سکتا کہ اس دھماکے کا نشانہ کون تھا۔ یاد رہے کہ اس پہلے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں تین خودکش بم دھماکوں کے علاوہ کئی دوسرے بم دھماکے ہوئے تھے جس میں مبینہ طور پولیس کو نشانہ بنایا گیا لیکن بعض پولیس ذارئع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں پی ٹی سی ایل کے ڈائریکٹر خادم حسین نشانہ تھے جن پر پہلے بھی حملے ہوچکے ہیں۔ خادم حسین کا تعلق شیعہ مسلک ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں سنی شیعہ فسادات کا معاملہ کافی عرصہ سے چلا آرہاہے۔ | اسی بارے میں باجوڑ، سوات حملے سرکاری افسر زخمی05 September, 2007 | پاکستان 36 خودکش حملے، 315 سے زائدہلاک04 September, 2007 | پاکستان پشاور میں دھماکہ، اٹھارہ زخمی08 September, 2007 | پاکستان آرمی کینٹین میں دھماکہ: کمانڈوز سمیت 15 ہلاک13 September, 2007 | پاکستان بارودی سرنگ دھماکہ، چودہ ہلاک03 October, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان، باجوڑمیں دھماکے25 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||