آرمی کینٹین میں دھماکہ: کمانڈوز سمیت 15 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے ستر کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ تربیلا غازی کے مقام پر فوج کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کی کینٹین میں ہونیوالے دھماکے سے پندرہ فوجی جوان ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکہ اُس وقت ہوا جب فوج کے جوان کھانا کھانے میں مصروف تھے۔ فوج کے تعلقات عامہ کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد کا کہنا ہے کہ ’شہید ہونے والوں میں زیادہ تر ایس ایس جی کے جوان ہیں۔‘ اطلاعات ہیں کہ دھماکہ ایس ایس جی کی کرار کمپنی کے میس میں ہوا۔ کرار کمپنی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے جوانوں نے کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں لال مسجد آپریشن میں حصہ لیا تھا۔ تاہم سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ابھی تفتیش ہو رہی ہے، اس لیے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ خودکش بم حملہ تھا، بم نصب کیا گیا تھا یا جو گیس سلینڈر استعمال ہو رہے تھے وہ پھٹے ہیں‘۔ زخمیوں کو اٹک اور راولپنڈی کے ملٹری ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے چھ کی حالت حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس واقعہ سے چند روز قبل راولپنڈی میں ایک بس میں ہونیوالے دھماکے سے پندرہ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والی بس فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی (انٹر سروسز انٹیلیجنس) کے اہلکاروں کو دفتر لا رہی تھی۔ ہری پور سے سرحد اسمبلی کے رکن فیصل زمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تربیلا میں ہونیوالا بم دھماکہ ایک خودکش حملہ تھا، جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ فوجی کالونی پی ایس ایل میں شام ساڑھے سات بجے کے قریب ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ’خودکش حملہ آور‘ میس کے اندر داخل ہوا اور اپنے جسم سے باندھے ہوئے دھماکہ خیز مواد کو اڑا دیا۔ فیصل زمان کے بقول ہلاک ہونے والے تمام فوجی ایس ایس جی کے اہلکار ہیں اور ان کا تعلق کرار کمپنی سے تھا۔ |
اسی بارے میں کئی سکیورٹی اہلکار ہلاک13 September, 2007 | پاکستان دس حملہ آور ہلاک، فوجی زخمی09 September, 2007 | پاکستان باجوڑ میں لیویز کی چوکی پر حملہ08 September, 2007 | پاکستان القاعدہ پاکستان میں موجود: مشرف07 September, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||