باجوڑ میں لیویز کی چوکی پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ لیویز کی ایک چوکی پر ہونے والے میزائل حملے میں لیویز کے ایک صوبیدار سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ پولٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب دو بجے تحصیل خار کے علاقے انزرئی میں واقع لیویز کی چوکی پر نامعلوم مقام سے ایک میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں لیویز کےصوبیدار اور ایک سپاہی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف انزرئی میں واقع لیویز کی ایک اور چوکی کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ واقعات ایسے وقت پیش آئے ہیں جب علماء اور قبائلی عمائدین پر مشتمل پچاس رکنی کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حکومت اور مبینہ مقامی طالبان کے ساتھ الگ الگ مذاکرات کے بعد فریقین کو ایک عارضی صلح کرانے پر رضامند کر لیا ہے۔ | اسی بارے میں افغان فوجیوں نے لیویز گرفتار کر لیے13 July, 2004 | پاکستان باجوڑ بم دھماکہ، لیویز اہلکار ہلاک03 June, 2006 | پاکستان وزیرستان کے لیئے نئی’فورس‘03 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||