BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 July, 2004, 00:31 GMT 05:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغان فوجیوں نے لیویز گرفتار کر لیے

بلوچستان
پاک افغان سرحد پر دونوں ملکوں میں تنازعات پائے جاتے ہیں
پاک افغان سرحد سے افعان فوجیوں نے چار پاکستانی لیویز اہلکاوں کو گرفتار کیا ہے۔

دالبندین کے قریب برامچہ کے مقام پر پاکستانی چوکی پر تعینات لیویز یعنی علاقائی پولیس کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ انھیں افغانستان میں تعینات افغان فوجی اپنے ساتھ لے گئے۔ افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ لیویز نے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کی تھی اور ان کے علاقے میں گھس آئے تھے۔

کوئٹہ میں صوبائی سیکرٹری داخلہ عبدالرؤف خان نے کہا ہے کہ لیویز اہلکاروں کو افغانستان لے جایاگیا ہے جن کی بازیابی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انھوں نےیہ نہیں بتایا کہ آیا لیویز کے اہلکاروں کو افغان فوجیوں نے گرفتار کیا ہے اور یا انھیں اغوا کیا گیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاک افغان سرحد پر کچھ علاقوں میں پاکستان اور افغان حکام کے مابین کچھ تنازعات پائے جاتے ہیں جن میں برامچہ کی چوکی بھی ایک وجہ تنازعہ بتائی گئی ہے۔ افغان حکام کا دعوی ہے کہ پاکستانی انتظامیہ نے لیویز کی یہ چوکی ان کے علاقے میں قائم کی ہے۔ اسی طرح چمن کے قریب سرحد پر دوستی گیٹ کی تعمیر پر بھی اختلافات پائے جاتے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق دوستی گیٹ ان کے علاقے میں تعمیر کیا گیا ہے اور یہ کہ پاکستان نے ان کے علاقوں میں تجاوز کیا ہے۔

پاکستانی حکام مسلسل اس کی تردید کرتے آئے ہیں اور ان کا یہ دعوی رہا ہے کہ یہ چوکیاں اپنے مقام پر قائم ہیں اور انھوں نے کسی قسم کی کوئی ناجائز تجاوزات نہیں کی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد