باجوڑ بم دھماکہ، لیویز اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں حکام کے مطابق جمعہ کی رات ہونے والے بم دھماکے میں ایک لیویز اہلکار ہلاک جبکہ دو معمولی زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ رات ساڑھے نو بجے باجوڑ کے صدر مقام خار میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق لیویز اہلکار معمول کےگشت پر تھے کہ انہیں خار کے مرکزی بازار کے قریب سڑک کنارے ایک مشکوک گٹھڑی دکھائی دی۔ تیس سالہ سپاہی راحت شاہ جونہی گٹھڑی کے قریب پہنچے تو اس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے راحت شاہ موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ لیویز کا ایک تحصیلدار اور ایک سپاہی معمولی زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے تحصیلدار اس سے قبل بھی خار کی ایک مسجد میں بم دھماکوں میں بال بال بچے تھے۔ باجوڑ میں اس سال جنوری میں ڈمہ ڈولہ میں امریکی بمباری اور بعد میں القاعدہ کے ایک اہم رکن ابو مروان السوری کی لیویز کی ایک چوکی پر تصادم میں ہلاکت کے بعد تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں وزیرستان کے لیئے نئی’فورس‘03 June, 2006 | پاکستان باجوڑ بم دھماکہ، لیویز اہلکار ہلاک02 June, 2006 | پاکستان وزیرستان: دو ایف سی اہلکار ہلاک20 May, 2006 | پاکستان وزیرستان:حکومت کا حامی سردار قتل19 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||