بارودی سرنگ دھماکہ، چودہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکہ میں چودہ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہیں جنہیں میرعلی کے ایک سول ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بدھ کو شام پانچ بجے کے قریب ایک پک اپ گاڑی ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل سے شمالی وزیرستان کے علاقے شوا جا رہی تھی کہ تودہ چینہ کے مقام پر ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں چودہ مقامی قبائلی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق دھماکے میں گاڑی مکمل طور تباہ ہوگئی۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے عام شہری ہیں جن کا تعلق اتمان زائی قبائل کے ذیلی شاخ میامی کابل سے ہیں۔ تمام ہلاک شدگان شوا ہی کے رہنے والے ہیں۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ چار مہنیوں سے حالت انتہائی کشیدہ ہیں۔ بارودی سرنگ کے دھماکے اور خودکش حملے اب معمول بنتے جا رہے ہیں اور مقامی طالبان نے دھمکی دی ہے کہ اگر شمالی وزیرستان سے فوجی چیک پوسٹوں کو ختم نہیں کیاگیا تو حملوں میں تیزی لائی جائے گی۔ | اسی بارے میں طالبان کا حملہ، 5 ہلاک، 21 اغواء02 October, 2007 | پاکستان بنوں خودکش حملے میں پندرہ ہلاک01 October, 2007 | پاکستان وزیرستان: سکیورٹی فورسز پرحملے30 September, 2007 | پاکستان جاسوسی کے الزام میں دو افراد قتل26 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||