BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 November, 2007, 10:27 GMT 15:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بینظیر بھٹو واپس دبئی روانہ

بینظیر بھٹو
’علیل والدہ اور بچوں سے ملنے کے لیے واپس دبئی جا رہی ہوں‘
پاکستان پیپلز پارٹی کی چئرپرسن بینظیر بھٹو آٹھ سالہ خودساختہ جلاوطنی کے خاتمے کے قریباً دو ہفتے بعد واپس دبئی روانہ ہو گئی ہیں۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ نو نومبر سے پہلے واپس آ جائیں گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نو نومبر کو راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے بینظیر بھٹو کو خطاب کرنا ہے اورگیارہ نومبر کو پارٹی کے اعلان کے تحت وہ آزاد کشمیر کے دورے پر پہنچیں گی۔

بینظیر بھٹو جمعرات کی دوپہر ایک بجے کے قریب اپنےگھر سے ائرپورٹ کے لیے روانہ ہوئیں تاہم ان کے اس پروگرام سے میڈیا کو بے خبر رکھا گیا تھا۔ وہ امارات ائر لائنز کی پرواز ای کے 607 کے ذریعے دبئی کے لیے روانہ ہوئیں۔

ائرپورٹ پر موجود میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی علیل والدہ اور بچوں سے ملنے کے لیے واپس دبئی جا رہی ہیں۔

بینظیر بھٹو کو پہلے بدھ کی شب دبئی روانہ ہونا تھا اور اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کی ایک ایئرلائن کی پرواز میں ان کی ٹکٹیں بھی بک تھیں لیکن وہ روانہ نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے انہوں نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کی افواہوں کو قرار دیا تھا۔

بدھ کی رات ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جنرل مشرف سے کہا کہ صدارتی انتخابات کے بارے میں آئینی درخواستوں کے متعلق سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے وہ اسے تسلیم کریں اور ان کے خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے سے گریز کریں ورنہ عوام سڑکوں پر آجائیں گے۔

بینظیر بھٹو آٹھ سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد اٹھارہ اکتوبر کو کراچی پہنچیں تھیں اور ان کے استقبالیہ جلوس میں بم دھماکہ ہوئے تھے جس میں ایک سو چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بینظیر بھٹو کی آمد سے قبل حکومت کی جانب سے انہیں مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ کچھ ماہ کے لیے اپنی آمد ملتوی کر دیں مگر وہ اپنے اعلان کے تحت پاکستان آئی تھیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد