BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 October, 2007, 12:26 GMT 17:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مصالحتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا‘

چوہدری شجاعت حسین
مسلم لیگ (ن) سے بھی بات ہوسکتی ہے: چوہدری شجاعت
حکمراں مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پیپلزپارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ الزام تراشی کے ذریعے قومی مفاہمت کو نقصان پہنچا رہی ہیں لیکن ’چوہدریوں کی سیاست کوئی ختم نہیں کرسکتا۔‘

بدھ کو اسلام آباد میں پارٹی دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محترمہ کو سوئس عدالت پر اعتماد نہیں لیکن وہ اٹھارہ اکتوبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے غیرملکیوں کو لانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔’انہیں اپنی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، ججز اور پولیس پر اعتبار نہیں۔ ایسی صورت میں کیا کیا جاسکتا ہے؟‘

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مصالحتی عمل نظام کی درستگی کے لیے شروع کیا گیا تھا لیکن جو کچھ ہوا ہے اس کے بعد مصالحتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مفاہمت کا عمل نہ چل سکا تو دوسری جماعتوں کے ساتھ چلایا جائے گا۔ اس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے بھی بات ہوسکتی ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بے نظیر بھٹو غیرملکی ایجنڈا لے کر آئی ہیں اور حکومت حاصل کرنے کے لیے سفارشیں کرا رہی ہیں لیکن فیصلہ عوام نے کرنا ہے غیرملکیوں نے نہیں کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’نگران حکومت کے بارے میں پیپلزپارٹی سے ہی نہیں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت ہو رہی ہے اور نام مانگے جا رہے ہیں۔‘

آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

بینظیر بھٹو (فائل فوٹو)مفاہمت کی بنیاد
بینظیر بھٹو کی واپسی یا مفاہمت کی بنیاد
بینظیربینظیر کی سیکورٹی
خطرہ کون، طالبان یا ’جہادی‘ اسٹیبلشمنٹ ؟
بےنظیر اور مشرف’آمروں کے ساتھ رقص‘
مشرف سے ڈیل یا شیر پر سواری، نتیجہ کیا ہوگا؟
ایدھی سینٹراپنوں کی تلاش میں
’جہاں کل خوشی تھی وہاں آج دکھ کے سائے‘
اسی بارے میں
بی بی کی FIR کیلیے درخواست
21 October, 2007 | پاکستان
بینظیر کی زخمیوں کی عیادت
21 October, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد