بینظیر کے لیے’فول پروف‘ سکیورٹی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی کراچی آمد کے موقع پر اُن کو ’فول پروف‘ سکیورٹی مہیا کی جائے گی۔ یہ بات بدھ کو وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر (ر) جاوید چیمہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ بریگیڈیئر (ر) جاوید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ وزات داخلہ نے حکومت سندھ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بینظیر بھٹو کی سکیورٹی کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنائی جائے۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کے اعلٰی اہلکار میجر (ر) امیتاز حُسین کو بینظیر بھٹو کا سکیورٹی افسر مقرر کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ بیت اللہ محسود کی جانب سے بینظیر پر مبینہ خودکُش حملے کی دھمکی کے بعد حکومت پوری طرح چوکس ہے اور انہیں ہر طرح سے سکیورٹی مہیا کی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو نے بلٹ پروف گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت مانگی تھی جو کہ اُنہیں دے دی گئی ہے۔ وزیرستان کی موجودہ صورت حال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبہ سرحد کی حکومت اور قبائلی عمائدین شدت پسندوں سے بات چیت کر رہے ہیں، اب عام لوگوں کے لیے سڑکیں کھول دی گئی ہیں اور وہ توقع کرتے ہیں سکیورٹی کے جو افراد وہاں قید ہیں اُنہیں جلد رہا کر دیا جائے گا۔ جاوید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ اب جبکہ ملک میں انتخابی مہم کا آغاز ہونے والا ہے تو حکومت نے ملک میں موجودہ حالات کے پیش نظر ملک بھر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے اور اس پابندی کے باعث پولیس اور سکیورٹی ایجنسی کے لوگ بھی سادہ کپڑوں میں اسلحہ اپنے پاس نہیں رکھ سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ایجنسیوں کے صرف وہی لوگ اسلحہ رکھ سکیں گے جو یونیفارم میں ہوں گے۔ اُن کا کہنا تھا حکومت اسلحے کی نمائش پر پابندی کے اس حکم پر عملداری کو ہر صورت ممکن بنائے گی اور اس سلسلے میں کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی چاہے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔ |
اسی بارے میں سفرٹرک پر،حفاظت جانثار فورس کا ذمہ17 October, 2007 | پاکستان بینظیر کا استقبال: جیالوں کے قافلے17 October, 2007 | پاکستان بےنظیر کی آمد پر تخریبکاری کاخدشہ12 October, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||