بینظیر درخواست پر بنچ کی تشکیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بےنظیر بھٹو کو خواتین کی مخصوص نشست پر ایم این اے قرار دینے کے بارے میں درخواست کی سماعت کے لیے سندھ ہائیکورٹ کا پانچ رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے بےنظیر بھٹو کو ایس جی ایس کوٹینکا، اے آر وائی گولڈ اور اثاثہ جاتی مقدمات میں تین تین سال سزا سنائی تھی، جس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے انہیں سن دو ہزار دو کے عام انتخابات اور مخصوص نشستوں کے الیکشن میں نااہل قرار دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف بے نظیر بھٹو نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی، قومی مفاہمتی آرڈیننس کے تحت یہ مقدمات واپس لیے جانے کے بعد بے نظیر بھٹو نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ میں اس مقدمے کی جلد سماعت کی درخواست دائر کی ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صبیح الدین احمد نے اس درخواست کے سماعت کے لیے اپنی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ تشکیل دیا ہے، جس میں جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس مشیر عالم، جسٹس رحمت حسین جعفری اور جسٹس فیصل عرب شامل ہوں گے۔ عدالت انتیس اکتوبر کو اس مقدمے کی سماعت کرےگی، جس کےلیے الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ فاروق نائیک نے اپنی اس درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقدمات واپس لیے جانے کے بعد اب بےنظیر بھٹو کو خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب قرار دیا جائے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے جو فہرست فراہم کی تھی اس میں سرفہرست بے نظیر بھٹو کا نام تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ اسمبلیوں کی معیاد پندرہ نومبر ہے لہذا اس مقدمے کی جلد سماعت کر کے بےنظیر کو کامیاب قرار دیا جائے تاکہ وہ موجودہ اسمبلیوں سے حلف لے سکیں۔ | اسی بارے میں بے نظیر کےخلاف مقدمات واپس09 October, 2007 | پاکستان بےنظیرکو حکومتی تحفظ کا وعدہ 09 October, 2007 | پاکستان آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج08 October, 2007 | پاکستان بے نظیر کی ضمانت کی درخواست02 October, 2007 | پاکستان مفاہمت ہو گئی، آرڈیننس کا انتظار ہے: بےنظیر04 October, 2007 | پاکستان سیاستدانوں کی چوکھٹ پر دم توڑتی امید05 October, 2007 | پاکستان ’بےنظیر بھٹو نے ایک تیر سے دو شکار کیے ہیں‘27 September, 2007 | پاکستان سندھ:پیپلز پارٹی ارکان کےاستعفے04 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||