BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 October, 2007, 15:52 GMT 20:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدارتی انتخاب کے بعد جشن

الیکش جشن
صدر مشرف کے حامی جشن مناتے ہوئے
صدر مشرف کی غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج میں کامیابی پر ان کی حامی حکمران اتحادی جماعتوں نے ملک بھر میں جشن منایا۔ریلیاں نکالی گئیں اور تقریبات منعقد کی گئیں۔

لاہور سے بی بی سی کے نامہ نگار علی سلمان نے بتایا کہ وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعٰلی چیمبر میں ایک پریس کانفرنس میں اپنی جانب سے صدر مشرف کی جیت کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ وہ بار بار کہتے تھے کہ صدر مشرف کو وردی کے ساتھ منتخب کیا جائے گا اور وہ خوش ہیں کہ آج انہوں نے صدر کو وردی سمیت منتخب کرادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پورے میں ملک میں جشن کا سماں ہے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

پنجاب اسمبلی کےسامنے حکمران مسلم لیگ کے زیراہتمام ایک افطار اور جلسہ کا اہتمام کیا گیا اسی مقام پر شام کو آتش بازی ہوئی۔

جلسے کے لیے پنجاب اسمبلی کے سامنے کرسیاں اور سرخ قالین پولنگ شروع ہونے سے پہلے ہی بچھا دیے گئے تھےاور نتائج آنے کے بعد ان میں اضافہ کردیا گیا۔جلسے سے وزیر اعلٰی پنجاب اور صوبائی وزراء نےخطاب کیا۔

وزیراعلٰی نے کہا کہ صدر مشرف کی جیت دراصل پوری قوم اور پاکستان کی کامیابی ہے اور ملک بھر میں اس کی خوشیاں منائی جارہی ہیں۔خود ان کے الفاظ میں ’آج ملک بھر میں جشن کا سماں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ہڑتال کی کال بھی ناکام ہوئی ہے اور ’انہیں اسمبلی کے اندر بھی اور اسمبلی کے باہر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا‘ ۔

لاہور میں آتش بازی ہوئی

وزیراعلٰی نے پیپلز پارٹی کے اراکین کے بائیکاٹ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنا امیدوار بھی کھڑا کیا تھا لیکن پھر بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

چودھری پرویز الہی نے کہا کہ مستعفی ہونے والوں اور بائیکاٹ کرنے والوں کو جمہوری عمل کا حصہ بننا چاہیے تھا۔

کراچی
ادھر کراچی سے بی بی سی کے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق حکمران اتحاد کی جانب سے جشن کا اعلان کیا گیا ہے، کراچی میں مسلم لیگ ق کی جانب سے ائرپورٹ سے پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی مزار تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا۔

جبکہ متحدہ قومی موومنٹ نے بھی جش منانے کا اعلان کیا، متحدہ کے ترجمان کے مطابق شہر بھر میں ریلیاں نکالی گئیں۔

حکومت نے چھ اکتوبر سے نو اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کیا تھا جس کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی تھی مگر اچانک یہ پابندی ختم کردی گئی ہے۔

صدر مشرفصدارتی انتخابات
حزبِ اختلاف کی دھمکیاں اورامن و امان
جنرل مشرفانتخاب چھ اکتوبر کو
صدر جنرل مشرف اخبارات پر چھائے رہے
پرویز مشرفمشرف کی ریلیاں
صدر کے جلسوں سے کیا پیغام ملتا ہے؟
اسی بارے میں
ہمارے رپورٹرز نے کیا دیکھا
06 October, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد