بیالیس استعفے قیادت کے حوالے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متحدہ مجلس عمل میں شامل جمیعت علماء اسلام( ف ) سے تعلق رکھنے والے صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ اور آٹھ وزراء سمیت بیالیس ارکانِ صوبائی اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی قائدین کے پاس جمع کرا دیے ہیں۔ ایم ایم اے میں شامل جماعت اسلامی کے پچیس اراکین اسمبلی، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے واحد رکن صوبائی اسمبلی پہلے ہی اپنے استعفے پارٹی قائدین کے پاس جمع کرا چکے ہیں۔ جمیعت علماء اسلام( ف ) سے تعلق رکھنے والے ان اراکین نے اپنے استعفے سنیچر کو پشاور میں ہونے والے پارٹی کے اجلاس کے دوران ایم ایم اے کے صوبائی صدر اور رکن قومی اسمبلی مولانا گل نصیب خان کے حوالے کیے۔ صوبائی وزیر قانون ملک ظفر اعظم نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جماعت کی پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے انہوں نے وزیر اعلیٰ سرحد اکرم خان درانی اور آٹھ صوبائی وزراء سمیت بیالیس ارکانِ اسمبلی کے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نےآل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کے پشاور میں ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی تعمیل کی ہے اور انہیں ’فخر ہے کہ وہ آمریت کے خلاف حکومت چھوڑ دینے کی قربانی دے رہے ہیں۔‘ واضح رہے کہ آل پارٹیز ڈیموکریٹ الائنس نے ستائیس ستمبر کو ایک اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ 29 ستمبر کو اے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی اپنے استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کرا دیں گے اور بعد میں اے پی ڈی ایم کی قیادت یہ استعفے 2 اکتوبر کو قومی اور صوبائی سپیکر حضرات کے پاس جمع کرائیں گے جبکہ اسی روز سرحد کے وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی گورنر سرحد علی محمد اورکزئی کو اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارش کریں گے۔ |
اسی بارے میں استعفوں اور اسمبلی توڑنے کا فیصلہ27 September, 2007 | پاکستان مرحلہ وار استعفے، مضحکہ خیز بات26 September, 2007 | پاکستان چھ امیدواروں کے کاغذات منظور29 September, 2007 | پاکستان حکومت سے مذاکرات نہیں22 August, 2007 | پاکستان ایم ایم اے، مسلم لیگ کا اتحاد11 July, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||