BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 August, 2007, 16:33 GMT 21:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حکومت سے مذاکرات نہیں

مولانا فضل الرحمن
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اتفاقی ملاقات کو مذاکرات کا نام نہ دیا جائے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے، البتہ چوہدری برادران سے کسی اتفاقی ملاقات کو مذاکرات کا رنگ نہ دیا جائے اور اگر حکومت اسے مذاکرات کا رنگ دے کر غلط تاثر دینا چاہتی ہے تو وہ غلطی پر ہے۔

ایم ایم اے نے (ق) لیگ سے کہا ہے کہ وہ جنرل مشرف کے باوردی صدارتی انتخابات سے دستبردار ہو جائے کیونکہ اس وقت تمام مسائل کے سیاسی حل کی راہ میں جنرل مشرف ہی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’پچھلے دور کو ایک عبوری دور سے تعبیر کیا گیا تھا۔ اب ہمیں مکمل جمہوریت کی جانب جانا ہے۔ باوردی صدر کا انتخاب قوم اور جمہوریت کی نفی ہے۔‘

کوئٹہ میں منعقد ہونے والے متحدہ مجلس عمل کی سپریم کونسل کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ایم ایم اے کی سپریم کونسل کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ آمریت کے خاتمے کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور آمریت کے خلاف عوامی میدانوں، عدالت اور پارلیمنٹ میں جنگ لڑی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی محاذ پر حکومت کے آمرانہ اقدامات کو روکنے کے لیے جدوجہد کی جائے گی۔ ایم ایم اے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی طے کرے گی۔

مولانہ فضل الرحمان نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات کے حوالے سے ایم ایم اے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ جنرل پرویز مشرف کا عام انتخابات میں عمل دخل کا راستہ روکا جائے گا اور سیاست میں فوج کی مداخلت ختم کی جائے گی۔

ایم ایم اے نے اس مطالبے کو بھی دہرایا ہے کہ قومی اتفاق رائے سے عبوری حکومت قائم کی جائے اور صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایم ایم اے عام انتخابات میں حصہ لے گی۔ اس سلسلے میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے ساتھ حکمت عملی طے کرے گی جبکہ تین ستمبر کو ایم ایم اے کا سربراہی اجلاس ہوگا۔ سپریم کونسل کے اجلاس میں تمام سیاسی امور پر اتفاق رائے کیاگیا ہے۔

اجلاس میں پی پی پی سے کہا گیا کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کریں کہ وہ آمریت کے ساتھ نہیں ہے۔ ایم ایم اے نے پارلیمانی بورڈ کا اعلان بھی کردیا ہے۔ صوبائی اور ضلعی پارلیمانی بورڈ نے دستور کے مطابق کام شروع کر دیا ہے۔ ایم ایم اے کی قیادت نے تمام اضلاع کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ دس ستمبر تک اپنی اپنی تجاویز صوبائی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پیش کریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد