عدالتوں کا بائیکاٹ اور یومِ سیاہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وکلاء تنظیموں نے کہا ہے کہ وہ صدر جنرل پرویز مشرف کی طرف سے آئندہ ہونے والے صدارتی انتحاب میں حصہ لینے کے خلاف ستائیس ستمبر کو عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے جبکہ اُنتیس ستمبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، پاکستان بار کونسل، ہائی کورٹس بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی نمائندہ تنظیم نیشنل ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان بار کونسل کے وائس چیرمین مرزا عزیز اکبر بیگ، سابق وائس چیرمین علی احمد کُرد اور سپریم کورٹ بار کے صدر منیر اے ملک نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی ایک آمر کا صدارتی منصب پر قبضہ روکنے کے لیے ہے۔ منیر اے ملک نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پہلے بھی قانون اور اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے ایک اعلٰی عہدے کی قربانی دی ورنہ وہ آج چیف جسٹس آف پاکستان ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل محترمہ فاطمہ جناح نے اُس وقت کے فوجی آمر کے مقابلے میں عوام کو حوصلہ دیا اور اب وجیہہ الدین بھی اس تاریخ کو دوہرا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ بار کے صدر نے کہا کہ وجیہہ الدین کو صدارت کا امیدوار بنانا منصِب صدارت پر جنرل پرویز مشرف کا قبضہ روکنے کی طرف پہلا قدم ہے اور ہماری تحریک کے دوسرے مرحلے کی ابتداء ہے۔ علی احمد کُرد نے کہا کہ وکلاء جنرل مشرف کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر انتیس ستمبر کو وکلاء ملک بھر میں یوم سیاہ منائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس دن دوکانوں، گاڑیوں اور مکانوں پر سیاہ جھنڈے لہرائیں۔ وکلاء تنظیموں نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا کہ وہ صدر مشرف کو دوسری بار صدر نہ بننے دیں اور قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائیں۔ منیر اے ملک نے کہا کہ پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین قاضی محمد انور کی پشاور سے اسلام آباد آمد میں بھی رکاوٹیں ڈالی گئیں |
اسی بارے میں جسٹس(ر) وجیہہ صدارت کےامیدوار24 September, 2007 | پاکستان اس کاز میں ہم جیتیں گے: وجیہ 24 September, 2007 | پاکستان وکلا کا قتل: عدالتوں کا بائیکاٹ 17 September, 2007 | پاکستان ایک اور وکیل پر حملہ، احتجاج14 September, 2007 | پاکستان الیکشن کمیشن کے گھیراؤ کا اعلان20 September, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||