BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 14 September, 2007, 10:40 GMT 15:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایک اور وکیل پر حملہ، احتجاج

وکلاء احتجاج (فائل فوٹو)
کراچی بار اعلان کے مطابق سٹی کورٹس سے چیف سیکریٹری سندھ کے دفتر تک جلوس نکالے گی: نعیم قریشی
کراچی میں ایک سینئر وکیل کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا جس کے خلاف وکلاء نے جمعہ کو احتجاجاً عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔

پولیس کے مطابق جمعرات کی شب پچاس سالہ عتیق قادری ایڈووکیٹ کو لانڈھی نمبر چار کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر سے بلا کر دروازے پر گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اہل خانہ کے مطابق عتیق قادری تراویح کی نماز پڑھ کر گھر واپس آئے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔

عتیق قادری کا شمار کراچی بار کے سینئر وکلاء میں ہوتا ہے اور وہ گزشتہ بیس سالوں سے قانون کی پریکٹس کر رہے ہیں۔ انہیں مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
پچھلے ایک ہفتے میں یہ دوسرا مسلح حملہ ہے جس میں ایک وکیل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے دس ستمبر کو سینئر وکیل راجہ ریاض کو گورنر ہاؤس کے قریب گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ملک و قوم کا نقصان
 ’جو لوگ موجودہ فوجی حکمرانوں کی حمایت کرتے ہیں وہ اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیوں کے آلہ کار بن کر وکلاء پر حملے کر رہے ہیں۔ یہ لوگ اس شہر میں اور ملک میں بدامنی چاہتے ہیں جس سے ملک اور عوام کو نقصان پہنچےگا
نعیم قریشی، سیکریٹری جنرل، کراچی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن

واقعے کے خلاف جمعہ کو وکلاء نے تمام عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔

کراچی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نعیم قریشی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ٹارگٹ کلنگ کی کوشش ہے جس کا مقصد وکلاء اور ججوں کو ہراساں کرنا اور ان پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ آزادانہ طور پر کام نہ کرسکیں۔ ’جو لوگ موجودہ فوجی حکمرانوں کی حمایت کرتے ہیں وہ اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیوں کے آلہ کار بن کر وکلاء پر حملے کر رہے ہیں۔ یہ لوگ اس شہر میں اور ملک میں بدامنی چاہتے ہیں جس سے ملک اور عوام کو نقصان پہنچے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’چیف جسٹس آف پاکستان کی بحالی کی تحریک میں کراچی کے وکلاء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس سے شہر اور صوبے پر حکومت کرنے والے ناخوش ہیں اور وہ شہر پر اپنی دہشت مسلط کرنے کے لیے اس طرح کی کارروائیاں کر رہے ہیں‘۔

نعیم قریشی نے کہا کہ سنیچر کو کراچی بار اپنے اعلان کے مطابق راجہ ریاض کے قتل اور عتیق قادری پر حملے کے خلاف سٹی کورٹس سے چیف سیکریٹری سندھ کے دفتر تک جلوس نکالے گی اور اس سے قبل جنرل باڈی اجلاس بھی ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

وکلاء احتجاج مصور کی آنکھ سے ’جوبچا تھامقتل میں‘
وکلاء کا احتجاج مُصوّر کی آنکھ سے
فائل فوٹوجسٹس کی حمایت
ملک بھر میں وکلاء کا احتجاج تحریک بن گیا
جسٹس افتخار چودھریوکلاء کی مشکل
مبینہ ڈیل کی خبریں پی پی کے وکلاء کا امتحان
اسی بارے میں
وکلا، ملک گیر تحریک پھر شروع
06 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد